ایشیاء

وزیر اعظم مودی کی رشی سونک، لولاڈی سلوا کے ساتھ دوطرفہ میٹنگ

دونوں رہنماؤں نے تجارت اور سرمایہ کاری، سائنس اور ٹیکنالوجی، اعلیٰ تعلیم اور عوام سے عوام کے تعلقات جیسے وسیع شعبوں میں تعاون کو مزید گہرا کرنے پر اتفاق کیا۔

ہیروشیما (جاپان): وزیر اعظم نریندر مودی نے آج یہاں جی-7 چوٹی کانفرنس کے موقع پر برطانوی وزیر اعظم رشی سونک اور برازیل کے صدر لوئیز اناسیو لولا ڈی سلوا کے ساتھ الگ الگ دو طرفہ ملاقاتیں کیں وزارت خارجہ کے مطابق، برطانوی وزیر اعظم سونک کے ساتھ دو طرفہ ملاقات میں، دونوں رہنماؤں نے آزاد تجارتی معاہدے (ایف ٹی اے) پر جاری بات چیت میں پیش رفت کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ اپنی جامع اسٹریٹجک شراکت داری کا جائزہ لیا۔

متعلقہ خبریں
وزیر اعظم کی تقریر پر سیتا اکا کا شدید ردعمل
دونوں جماعتوں نے حیدرآباد کو لیز پر مجلس کے حوالے کردیا۔ وزیر اعظم کا الزام (ویڈیو)
Video: برطانوی وزیر اعظم پر جرمانہ
مودی کو کجریوال کو جیل میں ڈالنے پر معافی مانگنی چاہئے:عام آدمی پارٹی
ملک میں 10سال میں مزید 75ہزار میڈیکل نشستیں:امیت شاہ

 دونوں رہنماؤں نے تجارت اور سرمایہ کاری، سائنس اور ٹیکنالوجی، اعلیٰ تعلیم اور عوام سے عوام کے تعلقات جیسے وسیع شعبوں میں تعاون کو مزید گہرا کرنے پر اتفاق کیا۔

مودی نے جی-20 میں ہندوستان کی صدارت پربھی تبادلہ خیال کیا۔مودی نے جی-20 چوٹی کانفرنس کے لئے وزیر اعظم سنک کو نئی دہلی آنے کی دعوت دی۔

برطانوی وزیر اعظم کے بعد مودی نے برازیل کے صدر لولا ڈی سلوا سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ پہلی ملاقات تھی۔ دونوں رہنماؤں نے اس سال ہندوستان-برازیل کے سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر اپنی اسٹریٹجک شراکت داری کا جائزہ لیا اور اسے مزید گہرا کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

خاص طور پر دفاعی پیداوار، تجارت، فارماسیوٹیکل، زراعت، ڈیری اور مویشی پروری اور بائیو فیول وو صاف توانائی کے شعبوں میں۔ دونوں رہنماؤں نے دونوں ممالک کے کاروباری رہنماؤں کی اعلیٰ سطحی ملاقات کی ضرورت پر زور دیا۔

دونوں لیڈران علاقائی ترقی پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کثیر الجہتی فورمز میں مسلسل تعاون کی اہمیت اور کثیر جہتی اداروں میں اصلاحات کی دیرینہ ضرورت پر زور دیا۔ مودی نے اس سال ستمبر میں جی-20 چوٹی کانفرنس کے لیے صدر مسٹر لولا ڈی سلوا کو مدعو کیا۔