حیدرآباد
حیدرآباد کے شمس آباد ایرپورٹ پر انڈیگو کے طیاروں کی آمدورفت میں مسلسل چھٹویں دن بھی رکاوٹ
انڈیگو کے بحران کے پیش نظر متبادل انتظامات کئے گئے ہیں۔ اسپائس جیٹ نے ملک بھر میں 100 اضافی پروازیں دستیاب کرائی ہیں۔ مسافروں کی سہولت کے لئے ریلویز اور تلنگانہ آر ٹی سی خصوصی خدمات فراہم کر رہی ہیں۔
حیدرآباد: حیدرآباد کے شمس آباد ایرپورٹ پر انڈیگو کے طیاروں کی آمدورفت میں مسلسل چھٹویں دن بھی رکاوٹ ہوئی۔
آج شمس آباد ایئرپورٹ پر آنے والے 54 طیاروں اور روانہ ہونے والے 61 طیاروں کی روانگی منسوخ کر دی گئی جس سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
انڈیگو کے بحران کے پیش نظر متبادل انتظامات کئے گئے ہیں۔ اسپائس جیٹ نے ملک بھر میں 100 اضافی پروازیں دستیاب کرائی ہیں۔ مسافروں کی سہولت کے لئے ریلویز اور تلنگانہ آر ٹی سی خصوصی خدمات فراہم کر رہی ہیں۔
حیدرآباد کے لئے ممبئی، دہلی، پونے اور ہوڑہ سے خصوصی ٹریینیں چلائی جا رہی ہیں۔ ریلویزنے 37 ریلوں میں اضافی کوچس شامل کئے ہیں۔
شمس آباد سے مختلف علاقوں کے لئے جی ایم آر بس سروس اور دیگر علاقوں کے لئے آر ٹی سی کی خصوصی بسیں بھی دستیاب ہیں۔