کرناٹک

کرناٹک میں خواتین کیلئے سرکاری بسں میں مفت سفر کی سہولت

خواتین کرناٹک یا مرکزی حکومت کی طرف سے جاری کردہ شناختی کارڈ دکھا سکتی ہیں۔ ٹرانس جینڈر بھی شکتی یوجنا کے فوائد حاصل کرنے کے اہل ہیں۔ تاہم، اسکیم سے فائدہ اٹھانے کے لیے شرائط لاگو ہیں۔

بنگلورو: کرناٹک میں کانگریس حکومت کی طرف سے شروع کی گئی شکتی یوجنا کے تحت خواتین 11 جون سے ریاستی بسوں میں مفت سفر کر سکیں گی۔

متعلقہ خبریں
موڑتاڑ میں بی آر ایس کا راستہ روکو احتجاج
ہبالی فساد کیس واپس لینے کی مدافعت: وزیر داخلہ کرناٹک
برقعہ اور حجاب کی مخالف بی جے پی کی خاتون ایم ایل اے نے برقعے تقسیم کیے
چیف منسٹر ریونت ریڈی بدمعاش بی جے پی ایم پی ای راجندر کا الزام
رود موسیٰ کے متاثرین کے ساتھ انصاف ہوگا، وزیر پونم پربھاکر کی یقین دہانی

سرکاری ذرائع کے مطابق سرکاری بسوں میں مفت سفر کرنے کے لیے خواتین کو اسمارٹ کارڈ بنوانا ہوگا، جو درخواست جمع کرنے کے بعد دستیاب کرایا جائے گا۔ اسمارٹ کارڈ کے لیے درخواست کا عمل اگلے تین ماہ تک کھلا رہے گا۔

 لیکن اس دوران خواتین ریاست یا مرکزی حکومت کی طرف سے جاری کردہ شناختی کارڈ دکھا سکتی ہیں۔ ٹرانس جینڈر بھی شکتی یوجنا کے فوائد حاصل کرنے کے اہل ہیں۔ تاہم، اسکیم سے فائدہ اٹھانے کے لیے شرائط لاگو ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ خواتین صرف سرکاری بسوں میں سفر کر سکتی ہیں نہ کہ راجہنسا، نان اے سی سلیپر اور ایراوت جیسی لگژری بسوں میں۔ مزید یہ کہ یہ اسکیم صرف کرناٹک کے باشندوں کے لیے دستیاب ہے۔