مہاراشٹرا

انڈیگو نوی ممبئی سے 30 سے زیادہ نئے راستوں پر پروازیں چلائے گی

ایئر لائن نے اتوار کے روز کہا کہ نئے روٹس میں نوی ممبئی سے آگرہ، اجودھیا، باگڈوگرا، بیلگام، چنڈی گڑھ، دیو، کنور، کولکاتہ، پٹنہ، راجکوٹ، سری نگر، وارانسی اور وشاکھاپٹنم کے لیے پروازیں شامل ہوں گی۔

نئی دہلی: ملک کی سرکردہ ایئر لائن کمپنی انڈیگو نے 29 مارچ سے 23 اپریل کے درمیان نوی ممبئی بین الاقوامی ہوائی اڈے سے 30 سے زیادہ نئے راستوں پر پروازیں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد سے مدینہ منورہ کیلئے انڈیگو کی راست پروازوں کا آغاز
انڈیگو کا کولکتہ سے سری نگر جموں براہ راست پروازوں کا اعلان
دہلی ایرپورٹ پر انڈیگو طیارہ کی ایمرجنسی لینڈنگ

ایئر لائن نے اتوار کے روز کہا کہ نئے روٹس میں نوی ممبئی سے آگرہ، اجودھیا، باگڈوگرا، بیلگام، چنڈی گڑھ، دیو، کنور، کولکاتہ، پٹنہ، راجکوٹ، سری نگر، وارانسی اور وشاکھاپٹنم کے لیے پروازیں شامل ہوں گی۔

ان پروازوں کے ساتھ، نوی ممبئی سے انڈیگو کی ہفتہ وار پروازوں کی تعداد 400 سے زیادہ ہو جائے گی۔

ایئر لائن نے آج مہاراشٹر کے نوی ممبئی اور گجرات کے بھاو نگر کے درمیان بھی پروازیں شروع کیں۔ اس روٹ پر اے ٹی آر طیاروں کو استعمال کیا جارہا ہے۔