بین الاقوامیسوشیل میڈیا
ویڈیو: سیر و تفریح کے دوران قیامت ٹوٹ پڑی، خاتون کی دردناک موت
واقعہ کے بعد خاتون کی تلاش کے لیے بڑے پیمانے پر مہم چلائی گئی۔ مشترکہ سرچ اینڈ ریسکیو (SAR) ٹیم نے جمعہ 16 اکتوبر کو ان کی لاش برآمد کرلی۔
انڈونیشیا کے صوبہ مغربی سماٹرا میں آبشار کے مقام پر پیش آئے ایک افسوسناک حادثے میں 25 سالہ خاتون کی موت ہوگئی۔ خاتون کی شناخت ونڈی رحما پوتری (Windy Rahma Putri) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ جمعرات 15 اکتوبر کی دوپہر لیماپولوہ کوٹا ریجنسی میں واقع روبو ہاراؤ آبشار پر پیش آیا، جہاں خاتون نہاتے ہوئے پھسل گئیں اور بلندی سے نیچے جاگریں۔
حادثہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے، جسے دیکھ کر لوگوں نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ونڈی رحما پوتری کا تعلق پڈانگ پریامان سے بتایا گیا ہے۔
واقعہ کے بعد خاتون کی تلاش کے لیے بڑے پیمانے پر مہم چلائی گئی۔ مشترکہ سرچ اینڈ ریسکیو (SAR) ٹیم نے جمعہ 16 اکتوبر کو ان کی لاش برآمد کرلی۔
اس افسوسناک واقعے نے سوشل میڈیا پر لوگوں کو غمزدہ کردیا ہے۔