جرائم و حادثات

انٹرمیڈیٹ طالبہ نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی

طالبہ کے گھر والوں اور رشتہ داروں کے ساتھ ساتھ طلبہ تنظیموں کے لیڈروں نے کالج انتظامیہ پر برہمی کا اظہار کیااورکہا کہ جب طالبہ کی صحت ٹھیک نہیں تھی تو رشتہ داروں کو اطلاع کیوں نہیں دی گئی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ہنمکنڈہ میں جونیر کالج میں انٹرمیڈیٹ ایم پی سی سال اول کی طالبہ نے خودکشی کرلی۔اس طالبہ کی شناخت بھوانی کے طورپر کی گئی ہے جس نے کالج کے ہاسٹل میں پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔مُلگ ضلع کے کملاپورگاوں سے تعلق رکھنے والی اس طالبہ کی لاش ایم جی ایم اسپتال ورنگل کے مردہ خانہ میں محفوظ کردی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
جلسہ تقسیم انعامات و حوصلہ افزائی برائے جماعت دہم و دوازدہم نیشنل اردو ہائی اسکول وجونیئر کالج کلیان

 طالبہ کے گھر والوں اور رشتہ داروں کے ساتھ ساتھ طلبہ تنظیموں کے لیڈروں نے کالج انتظامیہ پر برہمی کا اظہار کیااورکہا کہ جب طالبہ کی صحت ٹھیک نہیں تھی تو رشتہ داروں کو اطلاع کیوں نہیں دی گئی۔

 اپنے بیٹی کی موت پر شبہات کا اظہار کرتے ہوئے والدین نے احتجاج کیا، کالج میں پھولوں کے گملے اور فرنیچر توڑ دیا۔ طالبہ کے رشتہ داروں، طلبہ تنظیموں کے لیڈروں نے کالج انتظامیہ کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا اور طالبہ کے گھر والوں کو انصاف دلانے کا مطالبہ کیا۔

a3w
a3w