علاقائی
تلنگانہ اور آندھراپردیش شدید گرمی کی لپیٹ میں
حیدرآباد: دونوں تلگو ریاستیں تلنگانہ اور آندھراپردیش شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔

حیدرآباد: دونوں تلگو ریاستیں تلنگانہ اور آندھراپردیش شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔
روزبروز درجہ حرارت میں اضافہ سے عوام کی پریشانیوں میں مزید اضافہ ہوتاجارہا ہے۔
شہری، 10 بجے دن کے بعد گھر سے نکلنے میں خوف محسوس کررہے ہیں۔
گذشتہ دو تا تین دنوں کے دوران درجہ حرارت ریکارڈ سطح پر درج کیاگیا۔تلنگانہ کے نرمل ضلع کے دستورآباد میں درجہ حرارت 44.3 ڈگری سلسیس درج کیاگیا۔
دو دنوں میں دوریاستوں میں درجہ حرارت 42 ڈگری سے زائد درج کیاجارہا ہے۔
دوپہر میں اہم سڑکوں پر ٹریفک میں کمی دیکھی جارہی ہے۔ شہریوں نے تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ جب اپریل میں اس طرح کی صورتحال ہے تو پھر مئی میں گرمی کی صورتحال کیسی ہوگی؟
محکمہ موسمیات نے کہا کہ تلنگانہ اور اے پی میں آئندہ چند دنوں کے دوران درجہ حرارت میں مزید اضافہ کا امکان ہے۔