دہلی

اڈانی کے خلاف تحقیقات‘ سی بی آئی کو منتقل کردی جائیں،سیبی سربراہ کا استعفیٰ ضروری: کانگریس

کانگریس جنرل سکریٹری انچارج کمیونیکیشن جئے رام رمیش نے کہا کہ اڈانی گروپ کے بعض مالی معاملات کی جاریہ تحقیقات میں سیکوریٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا (سیبی) نے حد سے زیادہ سرگرمی دکھانے کی کوشش کی۔

نئی دہلی: سیبی کی سربراہ مادھابی بچ کے خلاف ہنڈن برگ ریسرچ کے الزامات پر بڑھتے تنازعہ کے بیچ کانگریس نے پیر کے دن ان کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا اور سپریم کورٹ سے گزارش کی کہ اڈانی کے خلاف تحقیقات کو سی بی آئی یا خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) کو منتقل کردیا جائے۔

متعلقہ خبریں
کانگریس اڈانی معاملے پر ایکسپوز ریالیوں کا انعقاد کرے گی
کجریوال کے غیاب میں آتشی 15اگست کو ترنگا لہرائیں گی
ہنڈن برگ، سپریم کورٹ کا حکم مودی حکومت کے منہ پر طمانچہ: عاپ
سیبی اور آر بی آئی کو جئے رام رمیش کا مکتوب
فلم ڈبل اسمارٹ کے آئٹم سانگ میں کے سی آر کی آواز کا استعمال۔ ایل بی نگر پولیس میں شکایت

اپوزیشن نے دہرایا کہ آگے بڑھنے کا راستہ فوری مشترکہ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی) کی طلبی ہے، تاکہ ”موڈانی میگااسکام“ کی مکمل تحقیقات ہوں۔ کانگریس جنرل سکریٹری انچارج کمیونیکیشن جئے رام رمیش نے کہا کہ اڈانی گروپ کے بعض مالی معاملات کی جاریہ تحقیقات میں سیکوریٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا (سیبی) نے حد سے زیادہ سرگرمی دکھانے کی کوشش کی۔

اُس نے کہا کہ اس نے 100 سمن، 1100 لیٹر س اور ای میلس بھیجے اور 12ہزار صفحات کی 300 دستاویز کی جانچ کی۔ جئے رام رمیش نے کہا کہ یہ تھکادینے والا کام رہا ہوگا، لیکن اِس سے اہم مسائل سے توجہ ہٹتی ہے۔ کارروائی کی اہمیت ہے، سرگرمیوں کی نہیں۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ 3مارچ 2023ء کو سپریم کورٹ نے سیبی کو ہدایت دی تھی کہ وہ اڈانی گروپ کے خلاف اسٹاک الٹ پھیر اور اکاؤنٹنگ فراڈ کے الزامات کی تحقیقات تیزی سے 2ماہ میں مکمل کرلیں۔اب 18ماہ بعد سیبی کا کہنا ہے کہ تحقیقات ہنوز نامکمل ہے۔

 سیبی نے تحقیقات میں جو تاخیر کی اس سے وزیراعظم مودی کو اپنے قریبی دوست کی غیرقانونی سرگرمیوں میں مدد کرنے میں اپنے رول کا ذکر کئے بغیر عام انتخابات کے سارے عمل سے آسانی سے نکل جانے میں مدد ملی۔

a3w
a3w