دہلی

سیبی اور آر بی آئی کو جئے رام رمیش کا مکتوب

کانگریس قائد جئے رام رمیش نے سیبی سربراہ اور گورنر آر بی آئی کو لکھا ہے کہ وہ سرکاری بینکوں پر اڈانی گروپ کی مالی بے قاعدگیوں کے اثرات کی تحقیقات کریں۔

نئی دہلی: کانگریس قائد جئے رام رمیش نے سیبی سربراہ اور گورنر آر بی آئی کو لکھا ہے کہ وہ سرکاری بینکوں پر اڈانی گروپ کی مالی بے قاعدگیوں کے اثرات کی تحقیقات کریں۔

متعلقہ خبریں
”ٹائیگر زندہ ہے“کھیڑا کو راحت پر جئے رام رمیش کا ریمارک
ہسپتالوں اور تعلیمی اداروں میں یو پی آئی پیمنٹ کی حد بڑھا دی گئی

سیبی کے نام مکتوب میں انہوں نے لکھا کہ کئی ہندوستانی اس الزام سے پریشان ہیں کہ اڈانی گروپ نے اسٹاک میں دھاندلیاں کیں اور اکاؤنٹنگ فراڈ کیا۔

اس نے کئی ہندوستانی قوانین کی خلاف ورزی بھی کی۔ جئے رام رمیش نے لکھا کہ اڈانی گروپ کے سائز اور سیاسی تعلقات کے مدنظر ضروری ہے کہ تحقیقات منصفانہ ہوں اور انجام کو پہنچیں۔ اس میں کسی قسم کا کوئی بھیدبھاؤ نہ ہو۔ اگر ایسا نہ ہوا تو اس کا ہندوستانی کارپوریٹ حکمرانی اور ملک کے مالیاتی ریگولیٹرس پر پڑے گا جس کے نتیجہ میں ہمارا ملک عالمی سطح پر فنڈس حاصل نہیں کرسکے گا۔

ایل آئی سی کے تعلق سے انہوں نے کہا کہ 30کروڑ ہندوستانی اس پر اپنی بچتوں کے ساتھ اعتماد کرتے ہیں۔ لائف انشورنس کارپوریشن آف انڈیا حالیہ دنوں میں اڈانی گروپ کے حصص میں ہزاروں کروڑ روپے گنواچکا ہے۔ آر بی آئی کے نام مکتوب میں جئے رام رمیش نے لکھا کہ ریزرو بینک آف انڈیا کو 2 پہلوؤں کی جانچ کرنی چاہئے۔

پہلے اسے یہ دیکھنا چاہئے کہ ہندوستانی بینکنگ سسٹم سے اڈانی گروپ کا کتنا لین دین ہے۔ اس نے کتنی گارنٹیاں دی ہیں کہ بیرونی فنڈنگ ختم ہوجانے کی صورت میں ہندوستانی بینک اس کی کشتی پار لگائیں۔

انہوں نے کہا کہ ایل آئی سی اور ایس بی آئی جیسے عوامی شعبہ کے مالیاتی ادارے حالیہ عرصہ میں اڈانی گروپ پر کچھ زیادہ ہی مہربان رہے ہیں۔ انہوں نے آر بی آئی سے خواہش کی کہ وہ ہندوستانی بینکوں اور مالیاتی اداروں کے تحفظ کے لئے ہرممکن قدم اٹھائے۔

گزشتہ ماہ امریکی شارٹ سیلر فرم ہنڈن برگ ریسرچ نے ایک رپورٹ شائع کی تھی جس میں اس نے اڈانی گروپ کی کمپنیوں پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ کئی دہوں سے اسٹاک دھاندلیاں اور اکاؤنٹنگ فراڈ کررہی ہیں۔