دہلی

تحقیقاتی ایجنسیاں‘مودی کی ایماء پر کام کرتی ہیں : کپل سبل

کپل سبل نے پوچھا کہ اسے ج یل کیسے بھیجاجاسکتا ہے؟ ایک قانونی طریقہ کار ہوتا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ قانون مودی کی ہدایت پر چل رہا ہے۔

نئی دہلی: رکن راجیہ سبھا کپل سبل نے اتوار کے دن وزیراعظم نریندرمودی پر کو آرجے ڈی قائد تیجسوی یادو کو جیل بھیجنے کی درپردہ دھمکی پر نشانہ تنقید بنایا اور کہا کہ یہ ’اعتراف‘ ہے کہ تحقیقاتی ایجنسیاں وزیراعظم کی ایماء پر کام کررہی ہیں۔

متعلقہ خبریں
میاں مسلمانوں سے متعلق چیف منسٹر آسام کے ریمارک پر کپل سبل کی تنقید
ہندوستان ایک ملک ایک سول کوڈ کی طرف بڑھ رہا ہے: نریندر مودی (ویڈیو)
دونوں جماعتوں نے حیدرآباد کو لیز پر مجلس کے حوالے کردیا۔ وزیر اعظم کا الزام (ویڈیو)
دہشت گردی پر دُہرے معیار کی کوئی گنجائش نہیں، برکس چوٹی کانفرنس سے مودی کا خطاب
وزیر اعظم کی تقریر پر سیتا اکا کا شدید ردعمل

کپل سبل نے مجرہ والے ریمارک پربھی مودی پر تنقید کی اور کہا کہ یہ ضابطہئ اخلاق کی خلاف ورزی ہے لیکن کوئی بھی بشمول الیکشن کمشن کاروائی نہیں کرے گا کیونکہ سبھی وزیراعظم سے ملے ہوئے ہیں۔ سابق مرکزی وزیر نے پریس کانفرنس میں کہا کہ مودی ایسے عہدہ پر فائز ہیں جس کا وقار ہے۔

اگر آپ وزیراعظم کے عہدہ کا وقار گھٹادیں تو دیکھیں سوشیل میڈیا پر کیاکہاجارہا ہے۔ آپ کہنا کیاچاہتے ہیں؟ آپ عورتوں کی بے عزتی کررہے ہیں۔ آپ نفرت کا کلچرپیدا کرناچاہتے ہیں۔ وزیراعظم نے گارنٹی دی ہے کہ الیکشن کے بعد تیجسوی کا جیل جاناطئے ہے۔

 کپل سبل نے پوچھا کہ اسے ج یل کیسے بھیجاجاسکتا ہے؟ ایک قانونی طریقہ کار ہوتا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ قانون مودی کی ہدایت پر چل رہا ہے۔ میں نے دیکھا ہے تحقیقاتی ایجنسیاں وزیراعظم کی ایماء پر کام کررہی ہیں۔ یہ اعتراف ہے۔

ہفتہ کے دن ریالی سے خطاب میں مودی نے کہاتھا ”میں آج بہار کے لوگوں کو ایک اور گارنٹی دے رہا ہوں‘ جنہوں نے بہار کے غریبوں کو لوٹ کر نوکری کے بدلے میں زمین لکھوائی ہے کان کھول کر سن لو‘ ان کا بھی جیل جانے کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہوچکا ہے۔ یہ جیسے ہی ہیلی کاپٹر میں چکر مرانے کا دن کا سمئے پورا ہوگا‘ جیل کا راستہ طئے ہوجائے گا“۔