شمالی بھارت

مدھیہ پردیش میں ممنوعہ پی ایف آئی کے مزید تین ارکان گرفتار

پی ایف آئی کے دو ارکان کو مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں گرفتارکیاگیا جبکہ تیسرے کو اورنگ آباد(مہاراشٹرا) سے پروڈکشن وارنٹ پر لاکرگرفتارکیاگیا۔

بھوپال: مدھیہ پردیش پولیس نے ممنوعہ پاپلرفرنٹ آف انڈیا(پی ایف آئی) کے تین ارکان کو حکومت کے خلاف سازش اورغیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتارکرلیا۔ ایک عہدیدار نے اتوار کے دن یہ بات بتائی۔

متعلقہ خبریں
انجینئرنگ کالج میڑچل میں طالبات کی خفیہ فلمبندی کیس میں دو گرفتار
مدھیہ پردیش میں 2فوجی جوانوں پر حملہ اور ساتھی کی عصمت ریزی واقعہ کی مذمت
پھلواری شریف پی ایف آئی کیس میں ایک اور گرفتاری
ماونواز لیڈر کشن جی کی اہلیہ سجاتکا زیرحراست!
پاتال ایکسپریس کو پٹری سے اتارنے کی کوشش‘ یوپی میں ایک گرفتار

اس کے ساتھ ہی پولیس نے گذشتہ دو دن میں ممنوعہ تنظیم کے چارارکان کو حراست میں لیا ہے۔ پی ایف آئی کے دو ارکان کو مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں گرفتارکیاگیا جبکہ تیسرے کو اورنگ آباد(مہاراشٹرا) سے پروڈکشن وارنٹ پر لاکرگرفتارکیاگیا۔

تین ملزمین کے نام 37 سالہ غلام رسول شاہ ساکن ضلع دھر‘ 56 سالہ ساجد خان عرف غلام نبی ساکن اندور اور30 سالہ پرویز خان ساکن اورنگ آباد بتائے گئے ہیں۔ پرویز خان اورنگ آباد جیل میں تھا اور اسے ہفتہ کے دن بھوپال لیاگیا۔ عہدیدار کا کہنا ہے کہ پرویزخان 2017ء سے پی ایف آئی سے جڑا ہے اور ٹریننگ دینے کیلئے ممنوعہ تنظیم کے فزیکل انسٹرکٹر کی حیثیت سے کئی مرتبہ مدھیہ پردیش آچکا ہے۔

 غلام رسول پی ایف آئی کا سرگرم کارکن ہے۔ تینوں کو مقامی عدالت میں پیش کیاگیا جس نے انہیں 8 فروری تک پولیس ریمانڈ میں دے دیا۔ جمعہ کے دن پولیس نے پی ایف آئی کے عہدیدار 26 سالہ واجد خان ساکن شیوپور کو گرفتارکیاتھا۔