تلنگانہ

امریکی سرمایہ کاروں کو دورہ تلنگانہ کی دعوت: ریونت ریڈی

چیف منسٹر نے کل ورلڈ بینک کے سی ای او سے بھی ملاقات کی ہے۔ امریکی کمپنی ٹرائی جن انوویشن اے آئی نے تلنگانہ میں اپنے سنٹر کو توسیعی دینے کے لئے رضا مندی ظاہر کی ہے۔

حیدرآباد: چیف منسٹر اے ریونت ریڈی جو ریاست میں سرمایہ کاری کیلئے صنعت کاروں کو راغب کرنے امریکہ کے دورہ پر ہیں، انہیں گزشتہ دو تین روز سے مسلسل کامیابی حاصل ہورہی ہے اور وہ مسلسل مختلف کمپنیوں کے وفد کے ساتھ ملاقاتیں کرتے ہوئے تلنگانہ میں سرمایہ کاری کیلئے نہ صرف راغب کرنے کی کوشش کررہے ہیں بلکہ وہ مختلف کمپنیوں سے توسیعی معاہدات بھی کرواچکے ہیں۔

متعلقہ خبریں
میں بلیوں کونہیں بلکہ شیروں کونشانہ بناؤں گا۔چیف منسٹر کے تبصرہ کے بعد بی آر ایس کیڈرمیں ہلچل
امریکہ کا ایٹمی ہتھیاروں کی تعداد میں اضافے کا فیصلہ
امریکہ کا عمران خان اور دیگر قیدیوں کی حفاظت پر اظہارِ تشویش
بی آر ایس کے 4ارکان اسمبلی کے خلاف افواہوں کی مذمت
بی جے پی مکمل اکثریت کے ساتھ حکومت بنانے جا رہی ہے : شیوراج

انہوں نے امریکی سرمایہ کاروں کو تلنگانہ کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔ ریونت ریڈی نے امریکن ایر لائنس کے سینئر عہدیداروں سے بھی ملاقات کریں گے بعدازاں وہ انفارمیشن ٹکنالوجی سرویس کے عہدیداروں سے ملاقات کرتے ہوئے تلنگانہ میں سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کریں گے۔

چیف منسٹر نے کل ورلڈ بینک کے سی ای او سے بھی ملاقات کی ہے۔ امریکی کمپنی ٹرائی جن انوویشن اے آئی نے تلنگانہ میں اپنے سنٹر کو توسیعی دینے کے لئے رضا مندی ظاہر کی ہے۔ بائیو فیول کمپنی سوچھ بائیو نے تلنگانہ میں 1000کروڑ کی سرمایہ کاری کرنے پر رضا مندی ظاہر کی ہے۔

 چیف منسٹر نے اس دوران کاگنیز نیٹ کمپنی کے ساتھ حیدرآباد میں کیمپس کے قیام کیلئے توسیعی معاہدہ بھی کیا ہے۔ آر سی سی ایم کمپنی نے ایڈوانسڈ ٹکنالوجی کے شعبہ میں معاہدہ کرتے ہوئے حیدرآباد500 ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کا اعلان کیا۔

اس دوران ریونت ریڈی نے بتایا کہ امریکی کمپنیوں اور صنعتکاروں میں امریکہ اور حیدراباد سے متعلق یکسانیت پائی جاتی ہے۔ انہوں نے سرمایہ کاروں کو تلنگانہ آنے کی دعوت دی ہے۔

 چیف منسٹر نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ تلنگانہ کو صنعتی شعبہ میں چین کے مقابلہ میں نمبرون مقام پر لے جائیں گے۔ چیف منسٹر کے ہمراہ ریاستی وزیر صنعت وآئی ٹی ڈی سریدھر بابو، چیف سکریٹری شانتی کماری، پرنسپل سکریٹری محکمہ آئی ٹی جیش رنجن اور دیگر عہدیدار شامل ہیں۔

a3w
a3w