کھیل

آئی پی ایل 2026 کھلاڑیوں کی نیلامی، 350 کرکٹرز کی فہرست فائنل، بڑے نام بھی میدان میں شامل

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس نیلامی کیلئے کل 1390 کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کرایا تھا، جن میں سے 350 کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔ جنوبی افریقہ کے اسٹار بلے باز کونٹن ڈی کوک بھی فائنل لسٹ میں شامل ہو گئے ہیں، جو حال ہی میں ون ڈے ریٹائرمنٹ سے واپس آئے اور بھارت کے خلاف سیریز بھی کھیلی۔

ممبئی: آئی پی ایل 2026 کیلئے کھلاڑیوں کی شاندار نیلامی 16 دسمبر کو ابوظبی میں منعقد ہونے جارہی ہے، جس میں مجموعی طور پر 350 کرکٹرز حصہ لیں گے۔ ان میں 240 ہندوستانی کھلاڑی شامل ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس نیلامی کیلئے کل 1390 کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کرایا تھا، جن میں سے 350 کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔ جنوبی افریقہ کے اسٹار بلے باز کونٹن ڈی کوک بھی فائنل لسٹ میں شامل ہو گئے ہیں، جو حال ہی میں ون ڈے ریٹائرمنٹ سے واپس آئے اور بھارت کے خلاف سیریز بھی کھیلی۔

 وہ 1 کروڑ کے بیس پرائز پر نیلامی میں دستیاب ہوں گے۔ آسٹریلیا کے تجربہ کار بیٹر اسٹیو اسمتھ بھی 2 کروڑ کے بیس پرائز کے ساتھ نیلامی میں اتریں گے، جبکہ انہوں نے آخری بار 2021 میں آئی پی ایل کھیلا تھا۔

پہلے سیٹ میں بھارت کے پرتھوی شا اور سرفراز خان 75 لاکھ کے بیس پرائز پر شامل کیے گئے ہیں۔ آسٹریلیا کے کیمرون گرین، جیک فریزر میک گارک، نیوزی لینڈ کے ڈیون کانوی اور جنوبی افریقہ کے ڈیوڈ ملر بھی 2 کروڑ کے بیس پرائز پر فہرست میں موجود ہیں۔ سید مشتاق علی ٹی20 ٹورنامنٹ میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے کنال چنڈیلا اور اشوک کمار بھی 2 کروڑ کی کیٹیگری میں شامل ہیں۔

ٹیموں کے پرس منی کی بات کریں تو کولکاتا نائٹ رائیڈرز سب سے آگے ہیں، جو 64.3 کروڑ کے ساتھ نیلامی میں حصہ لیں گے۔ پانچ بار کی آئی پی ایل چیمپئن چنئی سپر کنگز 43.4 کروڑ کے ساتھ میدان میں ہوں گے، جبکہ سن رائزرز حیدرآباد کے پاس 25.5 کروڑ کی پرس منی ہوگی۔

اس بار نیلامی میں 21 انگلش کرکٹرز شامل ہیں، جن میں جیمی اسمتھ، گس ایٹکنسن، لیونگ اسٹون اور بین ڈکٹ نمایاں نام ہیں۔ آسٹریلیا کے 19 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جن میں کیمرون گرین سرفہرست ہیں، جبکہ جوش انگلش، شارٹ، کوپر کونولی اور ویب اسٹَر بھی شامل ہیں۔

جنوبی افریقہ کے 15 کرکٹرز کی فہرست میں ڈی کوک اور ملر کے علاوہ فاسٹ بولرز نورجے، لنگی نگیڈی، گیرالڈ کوئٹزے اور ملڈر بھی شامل ہیں۔ ویسٹ انڈیز کے 9 کھلاڑیوں میں الزاری جوزف، شمار جوزف، اکیم آگسٹے، شائی ہوپ اور روستن چیز شامل ہیں۔

نیوزی لینڈ کے 16 کھلاڑی میدان میں ہوں گے جن میں ڈیون کانوی اور رتھرفورڈ شامل ہیں۔ افغانستان کے 19 کرکٹرز جیسے رحمان اللہ گرباز اور نوین الحق بھی اس بار نیلامی کا حصہ ہیں۔