حیدرآباد

آئی پی ایس پروبیشنرس نئے چالینجوں کا سامنا کرنے تیار رہیں، مرکزی مملکتی وزیر داخلہ

مرکزی مملکتی وزیرداخلہ نتیانندرائے نے جمعہ کے روز آئی پی ایس پروبیشنرس کو نئے چالینجس کا سامنا کرنے اور ان سے نمٹنے کیلئے تیاررہنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ سائبرکرام کا چالینج نیا خطرہ بن کر سامنے آرہا ہے۔

حیدرآباد: مرکزی مملکتی وزیرداخلہ نتیانندرائے نے جمعہ کے روز آئی پی ایس پروبیشنرس کو نئے چالینجس کا سامنا کرنے اور ان سے نمٹنے کیلئے تیاررہنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ سائبرکرام کا چالینج نیا خطرہ بن کر سامنے آرہا ہے۔

متعلقہ خبریں
سائبر جرائم کے 277 مقدمات میں ملوث دھوکہ باز عدالت میں پیش

یہاں سردارولبھ بھائی پٹیل نیشنل پولیس اکیڈیمی میں انڈین پولیس سرویس (آئی پی ایس) پروبیشنرس کی ریگولر ریکروٹس (آرآر) کے 76 ویں بیاچ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے نتیانندرائے نے کہا کہ دہشت گردی اوربائیں بازو کی عسکریت پسندی پر بڑی حد تک قابو پالیاگیا ہے تاہم اسے مکمل طور پر ختم کرنے کو یقینی بناناچاہئیے تاکہ یہ دوبارہ سراٹھانہ سکے۔

آپ پروبیشنرس کو نئے چالینجوں کا سامنا کرنے اور ان سے نمٹنے کے لئے تیاررہناچاہئیے۔ سائبرکرائمس کے چالینجس‘ ایک نیا خطرہ بن کر سامنے آرہا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ آپ‘ اپنی فنی مہارتوں کی مدد سے اس سے کامیابی سے نمٹیں گے۔

207 ٹرینی عہدیداروں کی بیاچ میں 58 خواتین بھی شامل ہیں۔ اس بیاچ میں 186 آئی پی ایس آفیسرس‘ نیپال‘ بھوٹا‘ مالدیپ اور ماریشیس جیسے بیرونی ممالک کے 19 عہدیدار بھی شامل ہیں۔ مرکزی مملکتی وزیر داخلہ نے کہا کہ مرکزی حکومت کا احساس ہے کہ داخلی سکیوریٹی اور ڈیجیٹل دور کے خطرات سے نمٹنے میں ٹکنالوجی کا کلیدی رول رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ فنی آلات سے پولیس کو تربیت دی جارہی ہے۔ وزیر نے کہا کہ کسی بھی تحقیقات کو ریاست یا علاقہ تک محدود نہیں رہناچاہئیے۔ جس مقام پر جرم ہوا ہو‘ آپ ٹرینی عہدیدار‘ اس جرم کی تہہ تک پہونچنا چاہیے اور اس جرم کو موثرطریقہ سے ختم کرنا ہوگا۔

ملک کی ترقی کیلئے امن کو ناگزیر قراردیتے ہوئے انہوں نے نوجوان پولیس آفیسرس کو امن اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی برقرار رکھنے کی ذمہ داری نبھانا ہوگا۔ وزیرنے دعویٰ کیاکہ قدیم قوانین کو شہری مرکوز قوانین سے تبدیل کردیاگیا ہے۔ 21 ویں صدی کے ہندوستان کے مطابق عہدیداروں کو تربیت دی گئی ہے۔

ہمارے وزیراعظم کا ماننا ہے کہ آپ کو خود پر فخرکرناچاہئیے کہ آپ کہیں سے بھی ہوں اور کہیں بھی تعینات کئے جائیں۔ آپ کے پیش نظر کمیونٹی ہی ہوناچاہئیے۔ انہوں نے کہا کہ آئی پی ایس پروبیشنرس کو قابل رسائی ہونا چاہئیے اور معاون نقطہئ نظر سے عوام کے مسائل حل کرناچاہئیے۔

مجھے پورا یقین ہے کہ آپ اپنے کردار کو تیزی کے ساتھ ڈھالیں گے اور کمیونٹی کی سلامتی کے ساتھ اپنی ذمہ داریوں کو یقینی بنائیں گے۔ مرکزی مملکتی وزیرداخلہ نے یہ بات کہی۔ این پی اے کے ڈائرکٹر امیت گارگ نے کیرئیر میں کامیابی کیلئے ٹرینی آفیسرس سے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔ انہوں نے اکیڈیمی کی جانب سے انہیں دی گئی سخت تربیت کے بارے میں بتایا۔

گزشتہ سال 219 آفیسرس ٹرینی کے ساتھ آرآر کے 76 ویں بیاچ کے سفر کا آغاز ہوا۔ان میں سے 12 عہدیدار‘ آئی اے ایس کیلئے منتخب ہوگئے اور وہ یہاں سے منتقل ہوگئے۔ ان ٹرینی آفیسروں کو ہندوستان کے اپ ڈیٹ قوانین‘ انوسٹی گیشن ٹکنیکس‘ سائبرکرام‘ مصنوعی ذہانت‘ کرپٹوکرنسی اور دیگر کے بارے میں تربیت دی گئی۔

کیرالا کیڈر کے چیو تھ اشوک‘ پاسنگ آؤٹ پریڈ کے کمانڈر رہے۔ اترپردیش کے وشواجیت سوریان بیسٹ آؤٹ ڈور پروبیشنر قرارپائے۔ انہیں آئی پی ایس اسوسی ایشن کی تلوار عطا کی گئی۔ ہریانہ کے فیصل خان کو کمپیوٹراسٹڈیز میں نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو کی ٹرافی دی گئی۔

a3w
a3w