دہلی

عشرت جہاں کو این سی آر کے باہر وکالت کی اجازت

مقامی عدالت نے حال میں اپنے احکام میں ترمیم کی تاکہ دہلی کی سابق کانگریس کونسلر عشرت جہاں کو قومی دارالحکومت علاقہ (این سی آر) کے باہر وکالت کرنے کی اجازت ملے۔

نئی دہلی: مقامی عدالت نے حال میں اپنے احکام میں ترمیم کی تاکہ دہلی کی سابق کانگریس کونسلر عشرت جہاں کو قومی دارالحکومت علاقہ (این سی آر) کے باہر وکالت کرنے کی اجازت ملے۔

متعلقہ خبریں
عمر خالد کی درخواست ِ ضمانت کی آج سماعت
طاہر حسین کی درخواست عبوری ضمانت کی 28 جنوری کو سماعت
دہلی فسادات کیس: عشرت جہاں اور خالد سیفی کے خلاف الزامات وضع کرنے کی ہدایت
طاہر حسین کی درخواست ضمانت پرسپریم کورٹ کا منقسم فیصلہ
کجریوال سنگین عارضہ میں مبتلا نہیں، درخواست ضمانت مسترد

عشرت جہاں کو جو 2020کے دہلی فسادات کیس کی ملزمہ ہے‘ 14 مارچ کو اس شرط کے ساتھ مستقل ضمانت ملی تھی کہ وہ قومی دارالحکومت علاقہ (این سی ٹی) کے حدود کے باہر نہیں جائیں گی۔

عشرت جہاں بارکونسل آف دہلی میں رجسٹرڈ پریکٹسنگ وکیل ہیں۔

انہوں نے یہ کہتے ہوئے رعایت چاہی تھی کہ انہوں نے ضمانت ملنے کے بعد عدالت کے کسی بھی حکم کی خلاف ورزی نہیں کی لہٰذا انہیں قومی دارالحکومت علاقہ کے باہر وکالت کرنے دیا جائے۔ عدالت نے اس پر اپنے احکام میں ترمیم کی اور انہیں راحت دے دی۔