مشرق وسطیٰ

اسرائیل معاشی طور پر تنہا ہو گیا، نیتن یاہو کا اعتراف

رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ مغربی یورپ سے اسرائیل کو چیلنج درپیش ہے اور اس ناکہ بندی کو بھی ختم کردیا جائے گا۔

تل ابیب: اسرائیلی وزیراعظم نیتن ہایو نے اعتراف کیا ہے کہ قطر اور دیگر ممالک نے اسرائیل کو تنہا کردیا ہے مگر امریکہ اور بہت سے ممالک ہمارے ساتھ کھڑے ہیں۔

متعلقہ خبریں
غزہ کو 3 حصوں میں تقسیم کرکے شمالی حصہ اسرائیل میں شامل کرنے کا منصوبہ
نیتن یاہو نے 150 بیمار اور زخمی بچوں کے غزّہ سے اخراج پر پابندی لگا دی
نیتن یاہو نے کم وسائل میں بھی لڑنے کا اعلان کیا
ویڈیو: اسرائیل میں حکومت کے خلاف ہنگامے پھوٹ پڑے
حماس کی شرائط منظور نہیں: نتن یاہو

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی اخبار کو انٹرویو کے دوران اسرائیلی وزیراعظم نیتن ہایو کا کہنا تھا کہ بڑا چیلنج انتہا پسند مسلم اقلیتوں کا یورپ کی اسرائیل پالیسی پر اثر و رسوخ ہے۔

رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ مغربی یورپ سے اسرائیل کو چیلنج درپیش ہے اور اس ناکہ بندی کو بھی ختم کردیا جائے گا۔

اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا کہ اسلحہ سازی کی صنعت کو آزادانہ اور خود مختار طور پر مضبوط کرنا ہوگا، اسرائیل کو نئی اقتصادی حقیقت کیلئے تیار ہونے کی ضرورت ہے۔