وسطی غزہ میں اسرائیلی فوج کی کارروائی، فلسطینیوں کے متعدد مکانات تباہ
مقامی ذرائع اور عینی شاہدین نے خبر رساں ایجنسی انادولو کو بتایا کہ نصیرات مہاجر کیمپ کے شمال اور مغازی مہاجر کیمپ کے مشرق میں واقع علاقے میں اسرائیلی فورسز کی جانب سے مسماری کے دوران دو زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔
غزہ: اسرائیلی فوج نے جمعرات کی علی الصبح وسطی غزہ کی پٹی میں فوجی کارروائی کے دوران فلسطینیوں کے متعدد مکانات اور تنصیبات کو دھماکوں سے تباہ کردیا۔
مقامی ذرائع اور عینی شاہدین نے خبر رساں ایجنسی انادولو کو بتایا کہ نصیرات مہاجر کیمپ کے شمال اور مغازی مہاجر کیمپ کے مشرق میں واقع علاقے میں اسرائیلی فورسز کی جانب سے مسماری کے دوران دو زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔
ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج نے کواڈ کاپٹر ڈرون کے ذریعے گرائے گئے بارودی مواد کے ڈبوں کا استعمال کرتے ہوئے مغازی کیمپ کے مشرق میں خالی کرائے گئے متعدد مکانات کو تباہ کردیا، جس سے بڑے پیمانے پر نقصان ہوا۔
اسرائیلی فوج نے اعلان کیا کہ اس نے وسطی غزہ کی پٹی کے تین بلاکس اور صلاح الدین روڈ کے بند حصوں میں فوجی آپریشن شروع کردیا ہے۔ اسرائیلی فوج کے علاقوں میں حکومتی سرگرمیوں کے کوآرڈینیٹر نے فیس بک پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ فوج نے پیلی لکیر کے قریب وسطی غزہ کے علاقوں 660، 661 اور 666 میں کارروائی شروع کی ہے۔