مشرق وسطیٰ

اسرائیل کا بچوں کا سرقلم کرنے کا جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب، حماس نے ویڈیو جاری کردی

اسرائیل کا حماس پر کتبز میں بچوں کا سرقلم کرنے کا دعوی جھوٹا نکلا، اسرائیلی شہر کتبز میں حملے کے بعد مجاہدین بچوں کے ساتھ انتہائی پیار سے پیش آنے کی ویڈیو سامنے آگئی۔

غزہ: اسرائیل کا حماس پر کتبز میں بچوں کا سرقلم کرنے کا دعوی جھوٹا نکلا، اسرائیلی شہر کتبز میں حملے کے بعد مجاہدین بچوں کے ساتھ انتہائی پیار سے پیش آنے کی ویڈیو سامنے آگئی۔

متعلقہ خبریں
دنیا بھر میں اسرائیل کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری
سوشل میڈیا کی تباہ کاریوں سے خودکو اوراپنی نسل کو بچائیں: محمد رضی الدین رحمت حسامی
25پروازوں میں بم کی اطلاع
رونالڈو سوشیل میڈیا پر سب سے مشہور اسٹار بن گئے
طلاق کی خبریں! ایشوریا کی بیٹی کے ہمراہ انڈیا واپسی کے بعد امیتابھ کی ٹوئٹ وائرل

تفصیلات کے مطابق اسرائیل کا بچوں کا سرقلم کرنے کا جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب ہوگیا ، حماس نے اسرائیلی شہر کتبز میں حملے کی ویڈیو ریلیز کردی۔

جس میں اسرائیل کا حماس پر کتبز میں بچوں کا سرقلم کرنے کا دعوی جھوٹا نکلا اور اسرائیل کا ایک اور پروپیگنڈا جھوٹا ثابت ہوا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حماس نے حملہ کیا تو بچوں اور خواتین پر پر تشد د کا نشانہ نہیں بنایا بلکہ بچوں کے ساتھ انتہائی پیار سےپیش آئے، کسی مجاہد نے کسی بچےکوگود میں اٹھایا کسی نے بچے کو جھولا جھلایا۔

اس سے قبل اسرائیلی بچوں کے قتل سے متعلق صدر جوبائیڈن کابیان جھوٹا نکلا تھا اور وائٹ ہاؤس نے امریکی صدر کا بیان واپس لے لیا تھا ۔

امریکا فلسطینیوں کے قتل عام کا حامی ہے اور نہتے فلسطینوں کے خلاف اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن بھرپور حمایت کا پیغام لے کر اسرائیل پہنچے اور وزیراعظم نیتن یاہو کے ساتھ پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ اسرائیل کے دفاع میں امریکا ہمیشہ ساتھ کھڑا رہےگا۔