مشرق وسطیٰ

اسرائیلی شہریوں نے وزیراعظم نیتن یاہو سے استعفے کا مطالبہ کردیا

اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری جنگ کے بیچ نیتن یاہو کے خلاف لوگ سڑکوں پر نکل آئے ہیں، اسرائیلی عوام نے وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ کیا ہے۔

تل ابیب: تل ابیب میں سیکڑوں لوگوں نے احتجاج کرتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے استعفے کا مطالبہ کردیا۔

متعلقہ خبریں
اسرائیل میں یرغمالیوں کی رہائی کیلئے 7 لاکھ افراد کا احتجاجی مظاہرہ
اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں فلسطین پر اسرائیلی قبضہ کے خلاف قرارداد منظور
جے ایم ایم رکن اسمبلی سرفراز احمد اچانک مستعفی
نیتن یاہو پر حماس سے معاہدے کے لئے عوامی دباؤ بڑھنے لگا
نیتن یاہو نے 150 بیمار اور زخمی بچوں کے غزّہ سے اخراج پر پابندی لگا دی

اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری جنگ کے بیچ نیتن یاہو کے خلاف لوگ سڑکوں پر نکل آئے ہیں، اسرائیلی عوام نے وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ کیا ہے۔

موجودہ جنگی صورتحال کے باجوود تل ابیب میں سیکڑوں لوگوں نے احتجاجی مظاہرہ کی۔ حماس کے ہاتھوں یرغمال اسرائیلیوں کے اہلخانہ احتجاج کر رہے ہیں۔

احتجاج کرنے والوں کا کہنا تھا کہ حماس کے حملوں میں فوج ناکام ہوگئی، اسرائیلی وزیراعظم اس عہدے کے لائق نہیں ہیں۔

تل ابیب میں غصے میں ابلتے مظاہرین کا کہنا تھا کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہومستعفی ہوں جب کہ سینکڑوں خاندانوں نے حکومت سے یرغمالیوں کی بازیابی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔