قومی

اسرو 12 جنوری کو پی ایس ایل وی۔سی 62 مشن لانچ کرنے تیار

ہندوستانی خلائی تحقیقی ادارہ(اسرو) اپنے قابل اعتماد راکٹ پولار سیٹلائٹ لانچ وہیکل (پی ایس ایل وی) کے ذریعہ 12 جنوری کو صبح 10 بج کر 17 منٹ پر پی ایس ایل وی۔سی 62 مشن لانچ کرنے کے لئے تیار ہے۔ یہ لانچنگ ستیش دھون اسپیس سنٹر سری ہری کوٹہ آندھراپردیش کے پہلے لانچ پیڈ سے کی جائے گی۔

حیدرآباد: ہندوستانی خلائی تحقیقی ادارہ(اسرو) اپنے قابل اعتماد راکٹ پولار سیٹلائٹ لانچ وہیکل (پی ایس ایل وی) کے ذریعہ 12 جنوری کو صبح 10 بج کر 17 منٹ پر پی ایس ایل وی۔سی 62 مشن لانچ کرنے کے لئے تیار ہے۔ یہ لانچنگ ستیش دھون اسپیس سنٹر سری ہری کوٹہ آندھراپردیش کے پہلے لانچ پیڈ سے کی جائے گی۔


اسرو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اس مشن کا اعلان کیا ہے۔ یہ پی ایس ایل وی کی 64 ویں پرواز ہوگی۔ اس مشن کا بنیادی پے لوڈ این ون۔ای او ایس ہے جو کہ ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آرڈی او) کی جانب سے تیار کردہ ایک اسٹریٹجک ارتھ آبزرویشن امیجنگ سیٹلائٹ ہے۔

اس کے علاوہ یہ مشن اسپین کے اسٹارٹ اپ کا تیار کردہ فٹ بال کے سائز کا ایک ڈیمونسٹریٹر کیسٹریل انیشل ڈیمونسٹریٹر (کے آئی ڈی) بھی خلا میں لے جائے گا۔


اس لانچ کے ذریعہ ہندوستان کے علاوہ ماریشس، لکسمبرگ، متحدہ عرب امارات، سنگاپور، یورپ اور امریکہ کے اسٹارٹ اپس اور تحقیقی اداروں کے تقریباً 18 دیگر سیٹلائٹس بھی مدار میں بھیجے جائیں گے۔ نیو اسپیس انڈیا لمیٹڈ (این ایس آئی ایل) کے زیرِ انتظام یہ مشن اسٹریٹجک اہمیت کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی خلائی تعاون کی ایک بڑی مثال ثابت ہوگا۔