حیدرآباد

جانوروں کی بقا اور تحفظ کیلئے عوام کو باشعور بنانا ضروری: کونڈا سریکھا

کونڈا سریکھا نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ترقی کے نام پر جنگلات اور دیگر حیوانات کے تئیں لوگوں کے رویے میں زبردست تبدیلیاں آرہی ہیں۔ سریکھا نے کہا کہ اس سے جنگلی جانوروں کی بقاء پر بہت زیادہ دباؤ پڑے گا۔

حیدرآباد: ریاستی وزیر جنگلات و ماحولیات کونڈا سریکھا نے کہا کہ ہر سال 3 مارچ کو عالمی سطح پر یوم جنگلی جانورکے طور پر منایا جاتا ہے تاکہ جنگلی جانوروں کی بقا اور ان کے تحفظ کے اقدامات کے بارے میں عوام میں شعور بیدارکیا  جاسکے۔ آج یہاں منعقدہ خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے ٹکنالوجی اور نئی ایجادات کو بروئے کار لانے کے عزم کے ساتھ عالمی یوم وائلڈ لائف منا رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد کلکٹر نے گورنمنٹ ہائی اسکول نابینا اردو میڈیم دارالشفا کا اچانک دورہ کیا
حیدرآباد: معہد برکات العلوم میں طرحی منقبتی مشاعرہ اور حضرت ابو البرکاتؒ کے ارشادات کا آڈیو ٹیپ جاری
اللہ کے رسول ؐ نے سوتیلے بہن بھائیوں کے ساتھ حسن سلوک اور صلہ رحمی کا حکم دیا: مفتی محمد صابر پاشاہ قادری
محفل نعت شہ کونین صلی اللہ علیہ وسلم و منقبت غوث آعظم رضی اللہ تعالٰی عنہ
محترمہ چاند بی بی معلمہ منڈل پرجاپریشد اپر پرائمری اسکول کوتّہ بستی منڈل جنگاؤں کو کارنامہ حیات ایوارڈ

 حکومت کا مقصد حیاتیاتی تنوع اور تمام مخلوقات کی بقاء کو یقینی بنانا ہے  ا۔ انہوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ترقی کے نام پر جنگلات اور دیگر حیوانات کے تئیں لوگوں کے رویے میں زبردست تبدیلیاں آرہی ہیں۔ سریکھا نے کہا کہ اس سے جنگلی جانوروں کی بقاء پر بہت زیادہ دباؤ پڑے گا۔

انہوں نے زور دیا کہ اگر ہم آنے والی نسلوں پر امن بقا کے لیے قابل رہائش ماحول چاہتے ہیں تو تمام جانوروں کی بقا اور بقائے باہمی کے اصولوں پر خلوص دل کے ساتھ عمل کرنا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انسانی لاپرواہی کی وجہ سے جنگل میں لگنے والی آگ کے واقعات کے سدباب کیلئے کوشش کرتے رہنا چاہیے۔

 وزیر جنگلات نے کہا جنگل کی پگڈنڈیوں پر سفر کرتے وقت ہر ایک کو احتیاط برتنی چاہیے۔ خشک موسم میں جانوروں اور پرندوں کیلئے پانی مہیا کرنے کیلئے ہر ایک کو اپنا حصہ ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ جنگلاتی جرائم پر قابو پانے، جنگلی جانوروں کے غیر قانونی شکار اور اسمگلنگ کو روکنے کیلئے حکومتی مشنری کے ساتھ تعاون کریں۔