راجہ سنگھ کی قیامگاہ کے قریب جوا اور سٹہ بازی کا اڈہ،پولیس خاموش تماشائی
منگل ہاٹ پہلے گڑمبہ کے لئے مشہور تھا لیکن اب بتایا جاتاہے کہ شہر کایہ علاقہ منگل ہاٹ گانجہ‘افیون کے علاوہ اور دیگرنشہ آورچیزوں کی دستیابی کا مرکز بن گیا ہے۔منگل ہاٹ کلثوم پورہ اوربیگم بازار کے مختلف مقامات پر جوا کھیلاجاتاہے۔
حیدرآباد: گوشہ محل کے رکن اسمبلی راجہ سنگھ کی قیام گاہ کی گلی میں بتایا جاتاہے کہ بڑے پیمانے پرسٹہ اور جواکھیلا جارہاہے۔باؤثوق ذرائع کے بموجب گوشہ محل کے بی جے پی رکن اسمبلی کی قیام گاہ کی گلی میں دن میں سٹہ اور رات میں ایک مکان میں جواکھیلنے جانے کی اطلاعات ہیں۔
بتایا جاتاہے کہ سٹہ اور جوا کے کاروبار چلانے والے تین افراد بھی رکن اسمبلی کے قریبی حامی ہیں۔اس بات کا علم متعلقہ پولیس یعنی منگل ہاٹ کوبھی ہے لیکن پولیس مبینہ طورپر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔
منگل ہاٹ پہلے گڑمبہ کے لئے مشہور تھا لیکن اب بتایا جاتاہے کہ شہر کایہ علاقہ منگل ہاٹ گانجہ‘افیون کے علاوہ اور دیگرنشہ آورچیزوں کی دستیابی کا مرکز بن گیا ہے۔منگل ہاٹ کلثوم پورہ اوربیگم بازار کے مختلف مقامات پر جوا کھیلاجاتاہے۔
معلوم ہوا ہے کہ مبینہ طورپر سٹی پولیس کی ٹاسک فورس کے علاوہ متعلقہ پولیس کویہاں سے معمول ملتا ہے۔حالیہ دنوں پولیس کے ایک مخبرسے یہ پوچھا گیا کہ جوے خانے اور مساج سنٹرس کہاں ہیں تو اس نے کہاکہ سارے جوے خانوں اور مساج سنٹرس کے بارے میں پولیس کو بخوبی علم ہے۔
ہم جب بھی یہ کہتے ہیں کہ وہاں جوا کھیلا جارہاہے توپولیس کہتی ہے وہ ہمارے علم میں ہے کہیں اور کھیلا جارہاہے تو بولیئے۔ عوام میں اب احساس پیداہونے لگاہے کہ پولیس کی نرمی کی وجہ سے شہر میں جوئے خانہ بدستور موجودہیں۔