شمالی بھارت

بورڈ پر دوکانداروں کا نام لکھنا لازمی نہیں: حکومت مدھیہ پردیش

مدھیہ پردیش کی بی جے پی حکومت نے وضاحت کی ہے کہ اس نے ریاست میں کانوڑ یاترا روٹ پر دوکانداروں کو بورڈ پر اپنا نام لکھوانے کی کوئی ہدایت جاری نہیں کی ہے۔ یہ لازمی نہیں ہے۔

بھوپال: مدھیہ پردیش کی بی جے پی حکومت نے وضاحت کی ہے کہ اس نے ریاست میں کانوڑ یاترا روٹ پر دوکانداروں کو بورڈ پر اپنا نام لکھوانے کی کوئی ہدایت جاری نہیں کی ہے۔ یہ لازمی نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں
مسلمان شخص کی ہوٹل میں بین الاقوامی معیار کی صفائی، سپریم کورٹ میں مقدمہ کے دوران انکشاف
مدھیہ پردیش رکن اسمبلی کی بیوی کے ساتھ مستعفی ہوجانے کی دھمکی

اترپردیش میں یاترا روٹ پر دوکانداروں کو بورڈ پر مالک کا نام لکھوانے کی ہدایت پر تنازعہ کے بیچ حکومت ِ مدھیہ پردیش نے شہری مجالس مقامی سے کہا ہے کہ وہ الجھن پھیلانے سے باز رہیں۔

محکمہ شہری ترقیات و امکنہ کی طرف سے اتوار کی رات ایک بیان جاری کیا گیا۔

چند دن قبل اجین کے میئر نے دعویٰ کیا تھا کہ دوکانداروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ دوکان کے بورڈ پر اپنا نام اور فون نمبر نمایاں کریں۔

محکمہ نے کہا کہ ریاستی حکومت نے شہری علاقوں میں کانوڑ یاترا روٹ پر دوکانداروں کو ایسی کوئی ہدایت جاری نہیں کی ہے۔

a3w
a3w