مشرق وسطیٰ

سعودی عرب میں اطالوی ایئر ہوسٹس کو 6 ماہ کیلئے جیل بھیج دیا گیا

شمالی وینیٹو کے صوبے ٹریویزو کے ریسانا سے تعلق رکھنے والی 24 سالہ الاریہ ڈی روز کو اب نومبر تک جدہ کی جیل میں رہنا ہوگا۔

روم: سعودی عدالت نے جمعرات کو ایک اطالوی ایئر ہوسٹس کو منشیات رکھنے کے الزام میں سنائی گئی چھ ماہ کی سزا کو برقرار رکھا اور جیل بھیجنے کا حکم دیا۔

متعلقہ خبریں
منشیات کیخلاف عثمانیہ یونیورسٹی میں بیداری رن کا اہتمام
اردو اکیڈمی جدہ کی جانب سے قونصل خانہ ہند جدہ میں 24 واں یوم قومی تعلیم کے موقع پر فَقِیدُ المِثَال جلسہ
77 سال بعد، ہائی کورٹ نے 2 فلیٹوں کا قبضہ 93 سالہ مالک کے حوالے کرنے کی ہدایت کی
اُردو اکیڈمی جدّہ کی جانب سے بین الاقوامی یادگار مشاعرہ
جدہ میں گرد و غبار، مکہ میں تیز ہوائیں، بارش کا امکان

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شمالی وینیٹو کے صوبے ٹریویزو کے ریسانا سے تعلق رکھنے والی 24 سالہ الاریہ ڈی روز کو اب نومبر تک جدہ کی جیل میں رہنا ہوگا۔

لتھونین کمپنی ایون ایکسپریس کی فلائٹ اٹینڈنٹ کو 5 مئی کو سعودی عرب میں ایک پارٹی میں مبینہ طور پر چرس لے جانے کے الزام میں حراست میں لیا گیا تھا۔ رپورٹس کے مطابق 24 سالہ الاریہ ڈی روز نے شروع سے ہی اپنے خلاف الزامات کی تردید کی ہے۔