یوروپ

لاش کے سینے سے ملنے والے قرآن کو دیکھ کر عیسائی خاندان مسلمان ہوگیا (ویڈیو)

البانیہ کا ایک عیسائی خاندان گھر کی تعمیر کے دوران صحیح سلامت لاش کے سینے پر ملنے والے چھوٹے سے قرآن کو دیکھ کر کلمہ پڑھ کر مسلمان ہوگیا۔

ٹیرانا: البانیہ کا ایک عیسائی خاندان گھر کی تعمیر کے دوران صحیح سلامت لاش کے سینے پر ملنے والے چھوٹے سے قرآن کو دیکھ کر کلمہ پڑھ کر مسلمان ہوگیا۔

متعلقہ خبریں
گردہ سرقہ کا شبہ، لاش کا چتا سے اٹھا کر پوسٹ مارٹم
مذہب کے نام پر مسلمانوں کو تحفظات، وزیر اعظم کا الزام گمراہ کن: محمد علی شبیر
گائے کے پیشاب سے علاج
ناپاکی کا دھبہ صاف نہ ہو
حج کی محفوظ رقم اور زکوۃ

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 45 سالہ ماریو پروشی نامی البانوی شخص نے انٹرویو میں بتایا کہ ’ہم اس نایاب قرآن پاک کو نسل در نسل سنبھال کر رکھے ہوئے ہیں‘۔

پروشی نے اے ایف پی کو بتایا کہ ’میرے پڑپڑدادا (دادا کے دادا) کوسووو کے جاکوویکا میں گھر کی تعمیر کر رہے تھے کہ اس دوران دفنائی گئی ایک شخص کی بالکل محفوظ لاش ملی، اس لاش کے سینے پر یہ قرآن موجود تھا جس کے بعد ہمارے آباؤ اجداد نے اسے معجزہ سمجھ کر اسلام قبول کرلیا‘۔

ماریو بروشی کے مطابق’ ایک بار کمیونسٹ دور میں کسی نے خفیہ طور پر پولیس کو اطلاع دے دی کہ ہمارے گھر میں قرآن موجود ہے لیکن چونکہ یہ قرآن کافی چھوٹا ہے اس لیے میرے والد اسے چھپانے میں کامیاب ہو گئے، پولیس والوں نے پورا گھر الٹ پلٹ دیا مگر قرآن کو ڈھونڈنے میں ناکام رہے، جس کے بعد آج تک ہم اس قرآن کی حفاظت کا اہتمام نسل در نسل پوری لگن سے کرتے آ رہے ہیں‘۔

ماریو بروشی کا کہنا ہیکہ ’اس چھوٹے سے قرآن کریم کے نسخے میں بہت سی کہانیاں، برکات اور معجزات ہیں، ماریو کی اہلیہ قرآنِ کریم کے حوالے سے یقین رکھتی ہیں جب بھی میں اسے چھوؤں تو میں خود کو محفوظ سمجھتی ہوں۔

قرآن کی فروخت کے حوالے سے اس خاندان کو اب تک کئی پیشکش آچکی ہیں، پروشی کا کہنا ہے کہ میں اس قرآن پاک کی فروخت کا سوچ بھی نہیں سکتا۔

رپورٹ کے مطابق یہ چھوٹا سا نایاب قرآن 2 سینٹی میٹر چوڑا اور ایک سینٹی میٹر موٹا ہے جو ماریو پروشی کی ہتھیلی میں بھی کہیں غائب ہوجاتا ہے، اس قرآن پاک کو ایک چھوٹے سے میگنیفائنگ گلاس کے ذریعے پڑھا جاسکتا ہے جو کہ اس قرآن پاک کے کیس میں ہر وقت موجود رہتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق البانیہ کے شہر تِرانا کی بیدر یونیورسٹی کے قرآنک اسٹڈیز کے ریسرچر ایلٹن کاراج کا کہنا تھا کہ 900 صفحات پر مشتمل یہ نسخہ 19 ویں سے موجود ہے، دنیا میں سب سے چھوٹے حرفوں کے ساتھ چھاپے گئے قرآن میں سے ایک قرآن ہے اور البانیہ کی خوش قسمتی ہے کہ یہ قرآن البانیہ میں موجود ہے۔

a3w
a3w