جگن نے غریب عوام کے منہ سے نوالہ چھین لیا تھا: لوکیش
اے پی کے وزیرتعلیم نارا لوکیش نے تنالی بس اسٹینڈ کے قریب واقع "انّا کینٹین" میں صفائی کے ناقص انتظامات کے سلسلہ میں سوشل میڈیا پر وائی ایس آر کانگریس پارٹی کی جانب سے کیے جا رہے منفی پروپیگنڈہ کی سخت مذمت کی ہے۔

حیدرآباد: اے پی کے وزیرتعلیم نارا لوکیش نے تنالی بس اسٹینڈ کے قریب واقع "انّا کینٹین” میں صفائی کے ناقص انتظامات کے سلسلہ میں سوشل میڈیا پر وائی ایس آر کانگریس پارٹی کی جانب سے کیے جا رہے منفی پروپیگنڈہ کی سخت مذمت کی ہے۔
لوکیش نے کہا کہ جگن موہن ریڈی وہی شخص ہیں جنہوں نے اقتدار میں آتے ہی انّا کینٹینن بند کر دی تھیں اور غریب عوام کے منہ سے نوالہ چھین لیا تھا۔
انہوں نے ایک ٹویٹ میں کہا: "جگن کا دل اتنا تنگ ہے کہ وہ غریبوں کو پیٹ بھر کھانا کھاتے دیکھ بھی نہیں سکتا۔” ساتھ ہی انہوں نے واضح کیا کہ وائی ایس آر کانگریس پارٹی کا رونا دھونا ہی انّا کینٹین کے لیے اصل آشیرواد ہے۔
لوکیش نے ایک ویڈیو بھی پوسٹ کی، جس میں صاف پانی میں تین مرحلوں کے ذریعہ کھانے کے برتن دھوئے جا رہے ہیں، اور دعویٰ کیا کہ یہ وائی ایس آر سی پی کے جھوٹے پروپیگنڈے کا منہ توڑ جواب ہے۔