شیزان خان کو بیرون ملک شوٹنگ کی اجازت: عدالت

خان نے کہا کہ اب انہیں ریالٹی شو کی پیشکش ملی ہے جس کے لیے انہیں 10/ مئی 2023ء اور 6/ جولائی 2023ء کے درمیان جمہوریہ جنوبی افریقہ میں شوٹنگ کرنا ہے۔

پال گھر: پال گھر ضلع کی ایک عدالت نے ٹیلی ویژن اداکار شیزان خان کو ٹی وی شو کی شوٹنگ کے لیے بیرون ملک سفر کی یہ کہتے ہوئے اجازت دی  کہ فی الحال وہ بے روزگار ہیں اور کام کے لیے کسی اور ملک کو جاسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ شیزان خان کو ان کی ساتھی اداکارہ تونیشا شرما کو خودکشی پر مجبور کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

21سالہ تونیشا شرما جس نے خان کے ساتھ ٹی وی شو ”علی بابا۔داستان کابل“ میں کام کیا تھا 24/ دسمبر2022 کو وسائی کے قریب ہندی سیریل کے سیٹ پر واش روم میں لٹکتی پائی گئی تھی۔ خان جنہیں اگلے دن گرفتار کیاگیا تھا، ضمانت حاصل کرنے کے بعد 5/ مارچ کو رہا ہوئے تھے۔

28سالہ خان‘ دو ماہ کے لیے مقبول ریالٹی شو میں حصہ لینے جنوبی افریقہ کے سفر کے لیے اپنا پاسپورٹ واپس لینے عدالت سے حال ہی میں رجوع ہوئے تھے۔ چہارشنبہ کو اپنے فیصلے میں ایڈیشنل سیشن جج وسائی آر ڈی دیشپانڈے نے کہا کہ خان کے وکیل شیلیندر مشرا نے کہا کہ وہ ”علی بابا۔داستان کابل“ کے مرکزی اداکار تھے مگر کیس میں اپنی گرفتاری کے بعد پروجیکٹ سے محروم ہو کر بے روزگار ہوگئے۔

 خان نے کہا کہ اب انہیں ریالٹی شو کی پیشکش ملی ہے جس کے لیے انہیں 10/ مئی 2023ء اور 6/ جولائی 2023ء کے درمیان جمہوریہ جنوبی افریقہ میں شوٹنگ کرنا ہے۔ انہوں نے عدالت سے اس بنیاد پر انہیں بیرون ملک سفر کی اجازت دینے کی استدعا کی کہ ان کے خاندان کی کفالت انہیں ہی کرنی ہے۔ اداکار کو روزگار کے لیے بیرون ملک سفر سے نہیں روکا جاسکتا۔“

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button