شمالی بھارت
ہاسپٹل میں آگ، 47 بچے کرشماتی طور پر محفوظ
جئے پور کے جے کے لائن ہاسپٹل کے آئی سی یو میں آگ لگنے کے بعد 47 بچے کرشماتی طور پر بچ گئے۔ یہ حکومت ِ راجستھان کی جانب سے بچوں کے لیے چلایا جانے والا سب سے بڑا ہاسپٹل ہے۔
جئے پور: جئے پور کے جے کے لائن ہاسپٹل کے آئی سی یو میں آگ لگنے کے بعد 47 بچے کرشماتی طور پر بچ گئے۔ یہ حکومت ِ راجستھان کی جانب سے بچوں کے لیے چلایا جانے والا سب سے بڑا ہاسپٹل ہے۔
پیر کی رات دیر گئے جب اے سی ڈکٹ لائن سے نکلنے والے دھوئیں نے بچوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تو ان کے والدین ہاسپٹل کے عملہ کی مدد سے انھیں باہر نکالنے میں کامیاب رہے۔
آئی سی یو کی کھڑکیوں کے شیشے توڑنے پڑے، تاکہ دھواں باہر نکل سکے اور برقی سربراہی کو بند کردینا پڑا۔ بعض بچے آکسیجن پر تھے، بعض بچے ڈرپ پر تھے۔
بچاؤ کارکنوں نے اس سیکشن میں بچوں کی تلاش کے لیے موبائل کی لائٹ کا استعمال کیا۔
میڈیکل ایجوکیشن کے پرنسپال سکریٹری ٹی روی کانت نے منگل کی صبح ہاسپٹل کا معائنہ کیا اور تحقیقات کا حکم دیا۔