جموں و کشمیر
کلگام سے آزاد امیدوار کو جماعت اسلامی کی تائید
انتخابات کے 40 سالہ بائیکاٹ کو ختم کردیتے ہوئے جماعت اسلامی کے سرگرم کارکنوں نے آج جموں وکشمیر کے ضلع کلگام میں بہت بڑی انتخابی ریالی نکالی۔
سری نگر: انتخابات کے 40 سالہ بائیکاٹ کو ختم کردیتے ہوئے جماعت اسلامی کے سرگرم کارکنوں نے آج جموں وکشمیر کے ضلع کلگام میں بہت بڑی انتخابی ریالی نکالی۔
یہ ریالی سی پی آئی ایم کے امیدوار ایم وائی تریگامی کے خلاف کھڑے ہونے والے آزادامیدوار کی تائید میں منظم کی گئی۔
نیشنل کانفرنس اور کانگریس کے ماقبل انتخابات اتحاد نے تریگامی کی حمایت کی ہے اور حلقہ اسمبلی کلگام سے کوئی امیدوار کھڑا نہیں کیاہے۔
1987ء کے بعد جماعت اسلامی کے سرگرم کارکنوں نے اب جماعت کے سابق رکن سیار احمد ریشی کی تائید میں طاقت کا بہت بڑا مظاہرہ کیا ہے۔