جمعیت العلماء ہند کے لیڈر کو گرفتار کیا جائے گا:چیف منسٹر آسام (ویڈیو)
چیف منسٹر آسام ہیمنتابسواسرما نے منگل کے روز کل ہند جمعیت العلماء ہند کے صدر محمود مدنی کے دورہ کے بعد ان پر تنقید کی۔ واضح رہے کہ محمود مدنی نے آسام میں حالیہ انخلاء کی مہم سے متاثرہ مقامات کا کل دورہ کیا تھا۔
گوہاٹی: چیف منسٹر آسام ہیمنتابسواسرما نے منگل کے روز کل ہند جمعیت العلماء ہند کے صدر محمود مدنی کے دورہ کے بعد ان پر تنقید کی۔ واضح رہے کہ محمود مدنی نے آسام میں حالیہ انخلاء کی مہم سے متاثرہ مقامات کا کل دورہ کیا تھا۔
سرما نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے مدنی کے دورہ کرنے پر سوال اٹھایا اور دعویٰ کیا کہ انہیں کانگریس کے دور حکومت میں شہرت حاصل ہوئی تھی۔ انہوں نے کہا مدنی کون ہیں؟
کیا وہ بھگوان ہیں، مدنی کی ہمت کانگریس کے دور میں ہی بڑھی تھی، بی جے پی کے دور میں نہیں۔ اگر وہ حد پار کریں گے تو میں انہیں سلاخوں کے پیچھے بھیج دوں گا۔
No Place in India for those who spread hatred: Maulana Mahmood Madani*
— Jamiat Ulama-i-Hind (@JamiatUlama_in) September 3, 2025
At a press conference in Guwahati, Jamiat Ulama-i-Hind President Maulana Mahmood Madani said Chief Minister may send him to Bangladesh or imprison him. But the Assam government must end its unlawful actions… pic.twitter.com/BpdJploNZj
میں چیف منسٹر ہوں مدنی نہیں ہوں۔ میں مدنی سے نہیں ڈرتا۔ انہوں نے یہ بھی دھمکی دی کہ اگر اسلامی اسکالر اپنی حد پار کریں گے تو انہیں گرفتار کرلیا جائے گا۔