جرائم و حادثات

جموں وکشمیر: راجوری سڑک حادثے میں ایک فوجی جوان ہلاک، 5 دیگر زخمی

جموں و کشمیر کے ضلع راجوری کے منجکوٹ علاقے میں ایک فوجی گاڑی حادثے کا شکار ہوئی جس کے نتیجے میں ایک جوان کی موت جبکہ 5 دیگر زخمی ہوگئے۔

جموں: جموں و کشمیر کے ضلع راجوری کے منجکوٹ علاقے میں ایک فوجی گاڑی حادثے کا شکار ہوئی جس کے نتیجے میں ایک جوان کی موت جبکہ 5 دیگر زخمی ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
مہذب سماج میں تشدد اور دہشت گردی ناقابل قبول: پرینکا گاندھی
سری نگر کو جموں و کشمیر کا مستقل دارالحکومت بنادیاجائے: انجینئر رشید
دفعہ 370، کشمیر اسمبلی کے پہلے اجلاس میں قرار داد کی منظوری متوقع
عوامی تعاون سے ہی نیشنل کانفرنس پھر سُرخ رو ہوئی: فاروق عبداللہ
تشکیل حکومت کا دعویٰ بہت جلد کیا جائے گا: فاروق عبداللہ

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ راجوری کے منجکوٹ علاقے میں منگل کی رات دیر گئے ایک فوجی گاڑی سڑک سے لڑھک کر گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 6 فوجی جوان زخمی ہوگئے جن میں سے ایک زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گیا۔

جاں بحق ہونے والے جوان کی شناخت لانس نائیک بلجیت سنگھ کے طور پر ہوئی ہے۔

جموں نشین فوج کی وائٹ نائٹ کور نے ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کہا: ‘جی او سی وائٹ نائٹ اور تمام رینکس راجوری کے منجکوٹ میں ایک سڑک حادثے میں انسداد بغاوت ڈیوٹی کے دوران جاں بحق ہونے والے بہادر جوان لانس نائیک بلجیت سنگھ کے اہلخانہ کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہیں’۔

انہوں نے زخمیوں کی فوری صحتیابی کے لئے دعا کی۔