تلنگانہ

سرپنچ نے پھانسی لگاکر خودکشی کرلی

اس کے ارکان خاندان کے مطابق ڈگمبر،کچھ وقت سے صحت کے مسائل کا شکار تھا۔اس نے صحت کے مسائل کے سبب فرائض انجام نہ دے پانے کا عذر پیش کرتے ہوئے ضلع کلکٹر کو استعفی بھی پیش کردیاتھا۔

حیدرآبا: تلنگانہ کے ضلع سنگاریڈی کے پدامبارک پور گاوں کے سرپنچ نے پھانسی لے لی۔اس سرپنچ کی شناخت 46سالہ ڈگمبر کے طورپر کی گئی ہے جو جمعرات کی صبح پھانسی سے لٹکتا ہوا پایاگیا۔

متعلقہ خبریں
ایران میں توہین ِ مذہب کی پاداش میں دو افراد کو پھانسی
سرپنچوں کے بقائے جاری کرنے بنڈی سنجے کا مطالبہ
حضرت محمدؐ کی بچوں کے ساتھ محبت: مولانا مفتی صابر پاشاہ قادری کی فکری نشست
عباس یونین ایف سی، دارالشفاء، حیدرآباد نے I لیگ 3 کے فائنل راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا
مجلس وداع ایام عزا کا انعقاد گنبدان قطب شاہی، حیدرآباد میں

اس کے ارکان خاندان کے مطابق ڈگمبر،کچھ وقت سے صحت کے مسائل کا شکار تھا۔اس نے صحت کے مسائل کے سبب فرائض انجام نہ دے پانے کا عذر پیش کرتے ہوئے ضلع کلکٹر کو استعفی بھی پیش کردیاتھا۔

تاہم اس کے استعفی کو قبول نہیں کیاگیا تھا۔اس واقعہ کی اطلاع کے ساتھ ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے ضابطہ کی کارروائی کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔

a3w
a3w