قومی

بالی ووڈ کے بڑے نام نشانے پر؟ تفتیش میں چونکا دینے والے انکشافات

بالی ووڈ اداکار ٹائیگر شراف پر فائرنگ کے ملزمین تقریباً ایک ماہ قبل ممبئی پہونچے تھے۔ ممبئی کرائم برانچ ذرائع کے بموجب انہوں نے بالی ووڈ کی کئی مشہور شخصیتوں کے بنگلوں کی ریکی کی تھی۔

ممبئی (آئی اے این ایس) بالی ووڈ اداکار ٹائیگر شراف پر فائرنگ کے ملزمین تقریباً ایک ماہ قبل ممبئی پہونچے تھے۔ ممبئی کرائم برانچ ذرائع کے بموجب انہوں نے بالی ووڈ کی کئی مشہور شخصیتوں کے بنگلوں کی ریکی کی تھی۔

وہ ممبئی میں سفر کے دوران آٹو رکشا والوں سے کہتے تھے کہ وہ انہیں بالی ووڈ ستاروں کے بنگلوں تک لے جائیں تاکہ وہ بنگلوں کے تصویریں لے سکیں۔

مختلف آٹو ڈرائیورس انہیں کئی اداکاروں بشمول امیتابھ بچن‘ عامر خان اور سلمان خان کے بنگلے / اپارٹمنٹس دکھانے لے گئے تھے۔ پولیس ذرائع کا کہناہے کہ ملزمین کو ہدایت ملی تھی کہ ان فلمی ہستیوں کو نشانہ بنائیں جن کی سیکیوریٹی زیادہ نہیں ہوتی۔ ریکی کے دوران ایک آٹو رکشا ڈرائیور نے انہیں بتایا تھا کہ ٹائیگر شراف‘ جوہو کے گراونڈ میں ہر اتوار کو فٹ بال کھیلتے ہیں۔

جانکاری ملنے کے بعد ملزمین 11 اکتوبر کو فٹ بال گراونڈ گئے تھے لیکن اس دن ٹائیگر شراف نہیں آئے تھے۔ ملزمین اگلے اتوار (18 اکتوبر) کو پھر فٹ بال گراونڈ پہونچے۔ اس بار ان کے ساتھ ہتھیار موجود تھے۔

انہوں نے ٹائیگر شراف کی کار پر گولیاں چلائیں۔پولیس ذرائع کے بموجب اس وقت ہریانہ کے بعض افراد بھی ممبئی پہونچے تھے جو ریکی کرکے ہریانہ لوٹ گئے تھے ۔ ملزمین نے حملہ کے بعدہتھیار نامعلوم مقام پر پھینک دیئے اور ممبئی سے فرار ہوگئے۔

ممبئی پولیس اب یہ ہتھیار ڈھونڈرہی ہے۔ کہاجاتاہے کہ حملہ آوروں نے 2پستول ایک بیرونی ساختہ اور دوسرا دیسی ساختہ استعمال کئے تاہم دونوں کو زیادہ جانکاری نہیں تھی کہ ان میں بیرونی ساختہ کونسا تھا۔