حیدرآباد

جشنو دیو ورما نے گورنر کا حلف لیا

تلنگانہ کے گورنر کی حیثیت سے جشنو دیو ورما نے آج حلف لیا۔ راج بھون میں منعقدہ تقریب میں تلنگانہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس آلوک ارادھے نے انہیں حلف دلایا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے گورنر کی حیثیت سے جشنو دیو ورما نے آج حلف لیا۔ راج بھون میں منعقدہ تقریب میں تلنگانہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس آلوک ارادھے نے انہیں حلف دلایا۔

متعلقہ خبریں
گورنر اور چیف سکریٹری نے ترنگا لہرایا
حکومت باقی ضمانتوں کی تکمیل کیلئے مصروف عمل:گورنر
صدر مرمو کی حیدرآباد آمد

حلف لینے کے بعد چیف منسٹر ریونت ریڈی اور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس آلوک ارادھے نے دیو ورما کو گلدستہ پیش کرتے ہوئے انہیں مبارکباد دی۔ حلف برداری کی تقریب میں مرکزی وزیر کشن ریڈی، تلنگانہ قانون ساز کونسل چیرمین جی سکھیندر ریڈی، ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرمارکہ اور کئی وزراء نے شرکت کی۔

بعد ازاں کشن ریڈی سمیت کئی وزراء نے گورنر کو مبارکباد دی۔ اس کے بعد ازاں انہوں نے پولیس کی سلامی کو قبول کیا۔ جشنو دیو ورما، جنہوں نے گورنر کے طور پر آج حلف لیا سیاسی پس منظر سے تعلق رکھتے ہیں وہ 2018 سے 2023 تک تریپورہ کے ڈپٹی چیف منسٹر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں ۔

اس سے قبل وہ بیڈمنٹن اسوسی ایشن آف انڈیا کے صدر بھی رہ چکے ہیں۔ ان کا تعلق تریپورہ کے شاہی خاندان سے ہے۔وہ 1990 میں بی جے پی میں شامل ہوئے جب رام جنم بھومی تحریک کے دوران پارٹی مشکل حالات میں تھی۔ تب سے وہ پارٹی میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔پی ٹی آئی کے مطابق تریپورہ کے سابق ڈپٹی چیف منسٹر جشنو دیو ورما نے چہارشنبہ کے روز تلنگانہ کے گورنر کی حیثیت سے حلف لیا۔

راج بھون میں منعقدہ تقریب حلف برداری میں چیف منسٹر اے ریونت ریڈی، کابینی رفقا اور دیگرشریک تھے۔ چیف جسٹس تلنگانہ ہائی کورٹ الوک آرادھے نے نئے گورنر دیوورما کو حلف دلایا۔ مرکزی وزیر کوئلہ کشن ریڈی کے علاوہ سرکاری کئی اعلیٰ عہدیدار شریک تقریب تھے۔

قبل ازیں تلنگانہ کے نئے گورنر جشنو دیوورما، چہارشنبہ کے روز شمس آباد ایر پورٹ پہونچے جہاں چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے ان کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔اس موقع پر چیف منسٹر ریونت ریڈی کے ہمراہ چیف سکریٹری شانتی کماری، ڈی جی پی جتیندر، تینوں فوجی دستوں کے افسران، ریاستی حکومت کے مشیر ہرکارا وینو گوپال راؤ اور دیگر معززین نے موجودد تھے۔

اس موقع پر فوج کے تینوں بری،بحری اورفضائی دستوں نے شمس آباد ایئرپورٹ پر نئے گورنر جشنو دیو ورماکو سلامی دی۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں مرکزی حکومت نے سابق ڈپٹی چیف منسٹر تریپورہ جشنو دو ورما کو تلنگانہ کا گورنرمقرر کیا تھا۔

a3w
a3w