مہاراشٹرا

جیٹ ایئرویز کے بانی نریش گوئل کو دو ماہ کی ضمانت پر رہا کرنے کا حکم

بمبئی ہائی کورٹ نے پیر کو جیٹ ایئرویز کے بانی نریش گوئل کو منی لانڈرنگ کے ایک مبینہ معاملے میں طبی بنیادوں پر دو ماہ کے لیے عبوری ضمانت پر رہا کئے جانے کا حکم جاری کیا۔

ممبئی: بمبئی ہائی کورٹ نے پیر کو جیٹ ایئرویز کے بانی نریش گوئل کو منی لانڈرنگ کے ایک مبینہ معاملے میں طبی بنیادوں پر دو ماہ کے لیے عبوری ضمانت پر رہا کئے جانے کا حکم جاری کیا۔

عدالت نے انہیں ایک لاکھ روپے کی ضمانت دینے کا حکم جاری کیا اور خصوصی عدالت سے پیشگی اجازت کے بغیر ممبئی سے باہر جانے پر پابندی عائد کر دی۔

گوئل نے ہائی کورٹ میں فروری میں خصوصی عدالت کی جانب سے انہہں ضمانت پررہا کرنے سے انکار کر دیا تھا لیکن انہیں اپنی پسند کے نجی ہسپتال میں داخل ہونے اور طبی علاج کرانے کی اجازت دی تھی۔

گوئل، جنہیں ڈائریکٹوریٹ آف انفورسمنٹ (ای ڈی) نے منی لانڈرنگ کے ایک مبینہ معاملے میں گرفتار کیا تھا، نے طبی اور انسانی بنیادوں پر عبوری ضمانت کی درخواست داخل کی تھی وہ اور ان کی اہلیہ انیتا گوئل دونوں کینسر میں مبتلا ہیں۔

a3w
a3w