مشرق وسطیٰ

یہودی آبادکار جلد مسجد الاقصیٰ پر دھاوا بول سکتے ہیں: اسرائیلی میڈیا

اسرائیلی حکومت مسجد الاقصیٰ پر یہودی قابضین کے غیر قانونی دھاوے کو مالی معاونت کرے گی۔ یہودی قابضین کے غیر قانونی دھاوے کے سلسلے میں اسرائیلی وزارتِ میراث پولیس اجازت کیلیے قومی سلامتی کی وزارت سے رابطے میں ہے۔

یروشلم: اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہودی قابضین (آبادکار) آنے والے ہفتوں کے دوران مسجدِ الاقصیٰ پر غیر قانونی دھاوا بول سکتے ہیں۔اسرائیلی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق یہودی آبادکاروں کی مدد کیلئے اسرائیلی وزارتِ میراث پانچ لاکھ 45 ہزار امریکی ڈالر مختض کرے گی۔

متعلقہ خبریں
مسجد اقصیٰ جمعہ کی نماز میں خالی
اسرائیلی جارحیت کے خلاف آصفی مسجد لکھنو میں مظاہرہ
لبنان اور غزہ پٹی میں اسرائیلی سرحد پر کشیدگی برقرار

 جبکہ اسرائیلی حکومت مسجد الاقصیٰ پر یہودی قابضین کے غیر قانونی دھاوے کو مالی معاونت کرے گی۔یہودی قابضین کے غیر قانونی دھاوے کے سلسلے میں اسرائیلی وزارتِ میراث پولیس اجازت کیلیے قومی سلامتی کی وزارت سے رابطے میں ہے۔

اسرائیلی وزیر قومی سلامتی بین گویر نے اسرائیلی آرمی ریڈیو کو انٹرویو کے دوران مسجدِ اقصیٰ کے اندر یہودی عبادت گاہ تعمیر کرنے کا اعلان کیا۔ بدنام زمانہ اسرائیلی وزیر قومی سلامتی بین گویر نے مزید کہا کہ مسجد الاقصیٰ کے اندر یہودیوں کو عبادت کی اجازت دینا ہمیشہ سے میری پالیسی رہی ہے اور وزیراعظم نیتن یاہو کو اس حوالے سے معلوم ہے۔

a3w
a3w