حیدرآباد

بنڈی سنجے کے بعد بی جے پی لیڈر رگھونندن راؤ بھی گرفتار

تلنگانہ اسمبلی میں سدی پیٹ حلقہ کی نمائندگی کرنے والے راو، بنڈی سنجے سے ملاقات کے لئے پولیس اسٹیشن پہنچے تھے جہاں انہوں نے سنجے کی گرفتاری پر پولیس سے سوال کیاجس پر پولیس نے چہارشنبہ کی صبح راو کو بھی پولیس اسٹیشن میں ہی گرفتار کرلیا۔

حیدرآباد: دسویں جماعت کے پرچہ لیک معاملہ میں مبینہ رول پر گرفتار بی جے پی تلنگانہ کے سربراہ بنڈی سنجے کی گرفتاری کو غیر قانونی قراردیتے ہوئے اس گرفتاری پر سوال کرنے والے بی جے پی کے لیڈر رگھونند ن راو کو بھی گرفتار کرلیاگیا۔

متعلقہ خبریں
جعلی جنرل انشورنس پالیسی کا ریاکٹ بے نقاب، 3 ملزمین گرفتار
بنڈی سنجے کے رویہ پر ہائی کورٹ کا اظہارِ ناراضگی
جے پی نڈا کی کل آمد
پیپر لیک معاملہ، مزید3گرفتار
تحصیلدار رشوت قبول کرتے ہوئے گرفتار
https://twitter.com/KP_Aashish/status/1643491716891287555

تلنگانہ اسمبلی میں سدی پیٹ حلقہ کی نمائندگی کرنے والے راو، بنڈی سنجے سے ملاقات کے لئے پولیس اسٹیشن پہنچے تھے جہاں انہوں نے سنجے کی گرفتاری پر پولیس سے سوال کیاجس پر پولیس نے چہارشنبہ کی صبح راو کو بھی پولیس اسٹیشن میں ہی گرفتار کرلیا۔ پولیس نے بی جے پی کی بعض خاتون لیڈروں کو بھی گرفتار کرلیا۔