تعلیم و روزگار
بیروزگار اہل نوجوانوں کیلئے بیرون ملک ملازمتوں کا موقع
ضلع روزگار عہدیدار اما رانی کے بموجب بیرون ممالک میں روزگار کے خواہش مند بیروزگار نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع فراہم کئے جائیں گے۔

جنگاؤں: ضلع روزگار عہدیدار اما رانی کے بموجب بیرون ممالک میں روزگار کے خواہش مند بیروزگار نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع فراہم کئے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ تلنگانہ اوورسیز میان پاور کمپنی لمیٹیڈ (ٹی او ایم سی او یم)‘محکمہ برائے تلنگانہ مزدور اور روزگار تربیت مزدور کے تحت رجسٹرارڈ ریکرٹمنٹ ایجنسی‘جاپانی حکومت اسکیم‘ اسپیسائیڈ اسٹیل ورکرس کے تحت جاپان میں کام کرنے اہل ہوٹل مینجمنٹ عملے کی تربیت اور تقرر کے لئے خصوصی پروگرام منعقد کیا جارہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جاپان ملک میں مستحکم ہاسپٹلٹی میدان میں ایجادات کے تئیں مطالبات لحاظ سے 1 تا 1.5 لاکھ روپے کی حیرت انگیز تنخواہ کے پیکیج کے روزگار کے مواقع ہیں۔
جس کیلئے ٹام کم امیدواروں کو قانونی اور شفافیت کیساتھ تقرر عمل میں لائے گی۔