تلنگانہ

سپریم کورٹ سے کے کویتا کوکوئی راحت نہیں

سپریم کورٹ نے پیر کے روز بی آر ایس ایم ایل سی و چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھرراؤ کی دختر کے کویتا کو انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) کی جانب سے جاری کردہ سمن پر حکم التواء دینے سے انکار کردیا۔

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے پیر کے روز بی آر ایس ایم ایل سی و چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھرراؤ کی دختر کے کویتا کو انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) کی جانب سے جاری کردہ سمن پر حکم التواء دینے سے انکار کردیا۔

متعلقہ خبریں
بی آر ایس کی رکن قانون ساز کونسل کویتا کی کانگریس حکومت اور چیف منسٹر ریونت ریڈی پر شدید تنقید
مذہبی مقامات قانون، سپریم کورٹ میں پیر کے دن سماعت
طاہر حسین کی درخواست ضمانت پرسپریم کورٹ کا منقسم فیصلہ
آتشبازی پر سال بھر امتناع ضروری: سپریم کورٹ
گروپI امتحانات، 46مراکز پر امتحان کا آغاز

دہلی شراب پالیسی میں مبینہ بے قاعدگیوں سے مربوط منی لانڈرنگ کیس میں ای ڈی کی جانب سے سمن کی اجرائی اور پوچھ تاچھ کے خلاف کے کویتا‘ سپریم کورٹ سے رجوع ہوئی تھیں۔

سینئر ایڈوکیٹ کپل سبل نے کویتا کی طرف سے جسٹس اجئے رستورگی کی بنچ پر پیش ہوئے اور بنچ کو بتایا کہ سوال یہ اٹھتا ہے کہ کویتا سے یہاں ان کی رہائش گاہ پر تفیش کی جائے۔ کپل سبل نے کہاکہ تحقیقات کے لیے میرے موکل کو یتا کو سمن جاری کئے گئے ہیں۔

بنچ نے کویتا کو ای ڈی سے گرفتاری سے تحفظ فراہم کرنے کے لیے عبوری راحت دینے اور ای ڈی کو سمن جاری کرنے سے روکنے سے انکار کردیا۔ تاہم عدالت عظمیٰ نے اس قانونی نکتہ کاجائزہ لینے سے اتفاق کیا کہ اگر کسی خاتون کو سی آر پی سی پی ایم ایل کے تحت ای ڈی آفس سمن جاری کرسکتاہے؟۔

ملک کی سب سے بڑی عدالت نے اس درخواست کو نلنی چدمبرم اور ترنمول کانگریس کے قائد ابھیشک بنرجی کی اہلیہ روچترا بنرجی کی دائر کردہ درخواستوں کے ساتھ ٹیاگ کیا ہے۔ سالیسیٹرجنرل تشار مہتا نے یہ کہتے ہوئے مخالفت کی کہ ابھیک بنرجی کامعاملہ مختلف ہے۔

ایڈیشنل سالیسٹر جنرل ایس وی راجو نے جو ای ڈی کی طرف سے سپریم کورٹ میں پیش ہوئے کہاکہ سمن جاری کیاگیاہے اور ان کی یہ عرضی بے نتیجہ ہوچکی ہے تاہم عدالت نے اس معاملہ میں اگلی سماعت تین ہفتوں کے بعد کرنے کااعلان کیا ہے۔

کویتا نے اپنی عرضی میں کہا تھا کہ دہلی شراب پالیسی میں مبینہ بے قاعدگیوں کے مسئلہ میں سی بی آئی نے جو ایف آئی آر درج کی ہے اس میں میرا (کویتا) کا نام نہیں ہے۔ کویتا کے وکیل نے قبل ازیں عدالت کو بتایا تھا کہ وہ جاریہ ماہ کے اوائل میں ای ڈی کے سامنے پیش ہوچکی ہیں۔ ایک خاتون درخواست گزار کو بار بار سمن جاری کرنا قانونی تقاضوں کے مغائر ہے۔

عرضی میں کہاگیا ایف آئی آر میں نام نہ ہونے کے باوجود مرکز میں برسر اقتدار جماعت کے چند قائدین نے درخواست گزار کو دہلی اکسائز پالیسی کیس سے جوڑتے ہوئے ان کے خلاف تضحیک آمیز بیانات دیئے۔ کے کویتا نے ای ڈی پر شرمناک طریقہ سے کام کرنے کاالزام عائد کیاتھا۔