حیدرآباد

کڈیم سری ہری اور ان کی دختر کانگریس میں شامل

کڈیم کاویہ کو حال ہی میں بی آرایس کی جانب سے ورنگل لوک سبھا ٹکٹ کی پیشکش کی گئی تھی لیکن انہوں نے یہ کہہ کر انکار کر دیا تھا کہ ان کا اس پارٹی سے انتخاب لڑنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

حیدرآباد: بی آرایس کے رکن اسمبلی کڈیم سری ہری اور ان کی بیٹی کڈیم کاویہ کانگریس میں شامل ہو گئے۔وزیراعلی تلنگانہ ریونت ریڈی اور پارٹی کے ریاستی امور کی انچارج دیپا داس منشی نے انہیں پارٹی کا کھنڈوا پہنا کر کانگریس میں ان کا استقبال کیا۔

متعلقہ خبریں
کونڈاپور میں بی آر ایس رکن اسمبلی کے مکان کے باہر کشیدگی
چیف منسٹر کل نومنتخب ٹیچرس میں احکام تقررات حوالے کریں گے
کانگریس کو انڈین یونین مسلم لیگ کی غیر مشروط تائید
حیدرآباد کلکٹر نے گورنمنٹ ہائی اسکول نابینا اردو میڈیم دارالشفا کا اچانک دورہ کیا
ویڈیو: تلنگانہ بھون میں کانگریس اور بی آر ایس کارکنوں میں تصام

کڈیم کاویہ کو حال ہی میں بی آرایس کی جانب سے ورنگل لوک سبھا ٹکٹ کی پیشکش کی گئی تھی لیکن انہوں نے یہ کہہ کر انکار کر دیا تھا کہ ان کا اس پارٹی سے انتخاب لڑنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ بدعنوانی، اراضیات پر قبضے، فون ٹیپنگ، شراب گھوٹالہ اور دیگر الزامات سامنے آرہے ہیں۔ کاویہ یا کڈیم سری ہری کو ورنگل لوک سبھا حلقہ سے کانگریس امیدوار کے طور پر میدان میں اتارے جانے کا امکان ہے۔اس بات کی بھی اطلاعات ہیں کہ کڈیم سری ہری کو ریاستی کابینہ میں جگہ دی جائے گی۔

لوک سبھا انتخابات سے پہلے کڈیم سری ہری اور ان کی بیٹی کاویہ کی کانگریس میں شمولیت بی آرایس کیلئے ایک دھکہ سمجھا جارہا ہے۔کڈیم سری ہری تلنگانہ کی تشکیل کے بعد سال 2014میں اس تلگوریاست کے پہلے نائب وزیراعلی بنائے گئے تھے۔

بتایاجاتا ہے کہ بی آرایس کے سکریٹری جنرل کے کیشوراو بھی کانگریس میں شامل ہوجائیں گے کیونکہ ان کی دختر و مئیر حیدرآباد گدوال وجئے لکشمی گذشتہ روز ریاست کی حکمران جماعت میں شامل ہوگئی ہیں۔