حیدرآباد

کالیشورم پراجکٹ، حکومت نے کروڑہا روپئے کی عوامی رقومات کا غلط استعمال کیا: انوراگ ٹھاکر

انوراگ ٹھاکر نے حیدرآباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے الزام لگایا کہ بی آر ایس حکومت نے کالیشورم پراجکٹ کے نام کروڑہا روپے کی عوامی رقومات کا غلط استعمال کیا ہے۔

حیدرآباد: بی جے پی کے سینئر لیڈر و مرکزی وزیر انوراگ سنگھ ٹھاکر نے کہا ہے کہ تلنگانہ کا کالیشورم پراجکٹ ایک تکنیکی غلطی ہی نہیں تھی بلکہ یہ انجینئرنگ کا شاہکار نہیں ہے جس کا دعویٰ ریاستی حکومت نے کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
بی جے پی قائد رکن سنٹرل وقف کونسل حنیف علی کا انتقال
چنچل گوڑہ میں شبِ برات کے موقع پر مرکزی جلسہ تحفظِ ناموسِ رسالت ﷺ، 3 فروری کو انعقاد
شعبہ معدنیات میں مزید اصلاحات، پالیسی ساز فیصلے متوقع : کشن ریڈی
ترجیحی شعبوں میں قرضوں کی منظوری یقینی بنائی جائے: ضلع کلکٹر ہری چندنہ داسری
پوسٹ میٹرک اسکالرشپ درخواستوں کی تاریخ میں توسیع، آخری تاریخ 31 مارچ 2026 مقرر

انہوں نے حیدرآباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے الزام لگایا کہ بی آر ایس حکومت نے کالیشورم پراجکٹ کے نام کروڑہا روپے کی عوامی رقومات کا غلط استعمال کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کے ریاستی صدر کشن ریڈی کی قیادت میں ایک ٹیم کالیشورم پراجکٹ کے بارے میں مزید حقائق کا انکشاف کرے گی۔

 انہوں نے الزام لگایا کہ تلنگانہ حکومت نے لاکھوں نوجوانوں کے مستقبل کو برباد کردیا ہے جو تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کے ذریعہ ملازمتیں حاصل کرنا چاہتے تھے تاہم پبلک سرویس کمیشن کے پیپر لیک کی وجہ سے وہ سرکاری ملازمتوں سے محروم رہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ای ڈی وزیراعلیٰ کی دفتر کے بشمول کسی کو بھی نہیں چھوڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ ای ڈی دہلی کے وزیراعلیٰ کی بھی جانچ کررہی ہے جو الزامات کا سامنا کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ راجستھان، ہماچل پردیش اور چھتیس گڑھ جیسی کانگریس کی حکومت والی ریاستوں میں کروڑ ہا روپے کے گھپلے سامنے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی کی زیرقیادت حکومت ایودھیا معاملہ کا حل نکال پائی ہے۔