تلنگانہ
بی جے پی کی تشہیری گاڑی کی ٹکر سے ضعیف خاتون شدید زخمی
جب ہجوم بی جے پی امیدوارپٹن چیروحلقہ سے تعلق رکھنے والے نندیشورگوڑ کا انتظارکررہاتھا تو اس گاڑی کے ڈرائیور نے گاڑی کوپیچھے لیا جس کے سبب خاتون سے گاڑی ٹکراگئی۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے سنگاریڈی ضلع کے جِنارم منڈل مستقرمیں بی جے پی کی تشہیری گاڑی کی ٹکر سے ایک ضعیف خاتون شدید طورپرزخمی ہوگئی۔اس خاتون کی شناخت اسی گاوں کی رہنے والی 78سالہ ڈی نرسماں کے طورپر کی گئی ہے۔
جب ہجوم بی جے پی امیدوارپٹن چیروحلقہ سے تعلق رکھنے والے نندیشورگوڑ کا انتظارکررہاتھا تو اس گاڑی کے ڈرائیور نے گاڑی کوپیچھے لیا جس کے سبب خاتون سے گاڑی ٹکراگئی۔خاتون کو علاج کے لئے جیڈی مٹلہ کے ایک اسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرلیا۔