دہلی

کانگریس امیدواروں کی چھٹویں فہرست جاری

کانگریس نے پیر کے دن لوک سبھا الیکشن کے لئے اپنے 5 امیدواروں کی چھٹویں فہرست جاری کی۔

نئی دہلی: کانگریس نے پیر کے دن لوک سبھا الیکشن کے لئے اپنے 5 امیدواروں کی چھٹویں فہرست جاری کی۔

متعلقہ خبریں
بی آر ایس کی رکن قانون ساز کونسل کویتا کی کانگریس حکومت اور چیف منسٹر ریونت ریڈی پر شدید تنقید
39 فیصد ووٹ حاصل کرنے کے باوجود وائی ایس آر سی پی کا عملاً صفایا
کانگریس کا مقصد خود کو خواتین کی انجمنوں کو مضبوط بنانا ہے
وزیراعظم۔ وزیر داخلہ کی جوڑی نے الیکشن کمیشن کی آزادی ختم کردی: کانگریس
9 نومبر کی تاریخ گزرگئی، اتراکھنڈمیں یو سی سی لاگو نہ ہونے پر کانگریس کا طنز

اس نے راجستھان کے کوٹا سے سابق اسپیکر لوک سبھا اوم برلا کے مقابلہ پرہلاد گنجل کو میدان میں اتارا ہے۔ گنجل جمعرات کے دن جئے پور میں کانگریس میں شامل ہوئے تھے۔

وہ سابق چیف منسٹر راجستھان وسندھرا راجے کے قریبی سمجھے جاتے ہیں۔

وہ کوٹا نارتھ سے دو مرتبہ رکن اسمبلی رہ چکے ہیں۔ وہ مقامی قائد ہیں اور ان سے کانگریس کو ہدوتی علاقہ میں فائدہ کی توقع ہے۔