حیدرآباد

سرکاری تقریب میں کے سی آر کی شرکت کا امکان نہیں

بی آر ایس کے سی آر کی موجودگی میں تلنگانہ بھون میں یوم تاسیس منانے کا منصوبہ بنا یا ہے۔ بی آر ایس نے تین روزہ تقریب کے ساتھ کے ساتھ یوم تاسیس تلنگانہ منانے کے منصوبوں کا پہلے ہی اعلان کر دیا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے پہلے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی کانگریس زیرقیادت ریاستی حکومت کے زیر اہتمام دسویں ریاستی یوم تاسیس تقاریب میں شرکت غیر یقینی نظر آ رہی ہے۔ تلنگانہ کے یوم تاسیس تقاریب کے لیے سرکاری دعوت نامہ حکومت کی جانب سے کے سی آر کو پہنچایا دیا گیا۔

متعلقہ خبریں
یوم تاسیس تلنگانہ تقاریب کو شاندار پیمانہ پر منعقد کیاجائے گا : چیف سکریٹری
چیف منسٹر کل نومنتخب ٹیچرس میں احکام تقررات حوالے کریں گے
ممتاز صنعت کار گوتم اڈانی کی چیف منسٹر ریونت ریڈی سے ملاقات
چیف منسٹر کی وارننگ کے بعد بی آر ایس سوشل میڈیا قائدین کی تشویش میں اضافہ
دسہرہ سے قبل تلنگانہ کا بینہ میں توسیع کی منظوری متوقع

 گزشتہ روز حکومت کے مشیر وینو گوپال اور آئی اے ایس افسر ارویندر سنگھ نے کے سی آر کو چیف منسٹر کی ہدایات کے مطابق دعوت نامہ حوالہ کیا اور انہیں میں مدعو کیا تھا۔ دعوت نامہ کے ساتھ چیف منسٹر کی طرف سے کے سی آر کے نام ایک خط بھی بھیجا گیا تھا۔

 کے سی آر نے واضح کیا ہے کہ تلنگانہ کا 10واں یوم تاسیس پہلے کے مواقع سے مختلف ہوگا، واضح رہے کہا حکمراں کانگریس اور اہم اپوزیشن بی آر ایس دونوں ہی اسے پر وقار شایان شان انداز میں منعقد کرنے کے لیے ایک دوسرے سے مقابلہ کر رہی ہے۔

 بی آر ایس کے سی آر کی موجودگی میں تلنگانہ بھون میں یوم تاسیس منانے کا منصوبہ بنا یا  ہے۔ بی آر ایس نے تین روزہ تقریب کے ساتھ کے ساتھ یوم تاسیس تلنگانہ منانے کے منصوبوں کا پہلے ہی اعلان کر دیا ہے۔

مرکزی تقریب 2 جون کو بی آر ایس ہیڈکوارٹر تلنگانہ بھون میں منعقد ہوں گی۔ حالانکہ چیف منسٹر نے کے سی آر کو اہم سرکاری تقریب میں مدعو کیا ہے، لیکن کے سی آر کے ان تقریبات میں شرکت کا امکان نہیں ہے۔