حیدرآباد

کے سی آر کی اندرون 2 یوم مکمل صحت یابی کا امکان

کے سی آرکے فرزند و ریاستی وزیر کے ٹی آر نے جمعہ کے روز ایک قومی نیوز چیانل کوبتایا کہ چیف منسٹر وائرل بخار سے صحت یاب ہوئے ہیں مگر ان کے پھیپھڑوں میں ثانوی بیکٹریل انفیکشن کی تشخیص ہوئی ہے۔

حیدرآباد: چیف منسٹرکے چندرشیکھرراؤ جو وائرل بخارمیں مبتلاہوئے تھے‘ صحت یاب ہورہے ہیں اورتوقع ہے کہ اندرون 2 یوم مکمل صحت یابی کے ساتھ وہ حسب معمول فرائض انجام دیں گے۔

متعلقہ خبریں
زمین کے مسائل کا حل اب ایک کلک پر: بھو بھارتی پورٹل کی رونمائی جلد
آرام گھر فلائی اوور کا چیف منسٹر کے ہاتھوں افتتاح
ممتاز صنعت کار گوتم اڈانی کی چیف منسٹر ریونت ریڈی سے ملاقات
چیف منسٹر کل نومنتخب ٹیچرس میں احکام تقررات حوالے کریں گے
چیف منسٹر کی وارننگ کے بعد بی آر ایس سوشل میڈیا قائدین کی تشویش میں اضافہ

کے سی آرکے فرزند و ریاستی وزیر کے ٹی آر نے جمعہ کے روز ایک قومی نیوز چیانل کوبتایا کہ چیف منسٹر وائرل بخار سے صحت یاب ہوئے ہیں مگر ان کے پھیپھڑوں میں ثانوی بیکٹریل انفیکشن کی تشخیص ہوئی ہے اس کیلئے ان کی مکمل صحت یابی کیلئے توقع سے زائدوقت لگ رہاہے۔

 وہ ایک یادودنوں میں عوام میں واپس آجائیں گے۔اگر چیکہ کے چندر شیکھرراؤعوامی پروگراموں میں نظر نہیں آرہے ہیں مگروہ چنددنوں سے دفتری امور انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے ناگرجنا ساگر سے لیفٹ کنال میں پانی کی اجرائی‘ چار کارپوریشنوں کے صدور کی نامزدگی اور دیگر چند اہم فیصلے کئے ہیں۔