کرناٹک

مسجد کے سامنے گنیش کی پوجا، کرناٹک میں 3 پولیس ملازمین معطل

حکم میں کہا گیا کہ 3 اکتوبر کو گنیش وسرجن کے دوران ڈیوٹی سے غفلت برتنے پر پولیس عہدیداروں کو معطل کیا جاتا ہے۔ ہندوبھکتوں نے جو ایک گاڑی میں گنیش جلوس نکال رہے تھے

کوپل: کرناٹک کے ضلع کوپل میں ایک مسجد کے سامنے جلوسیوں کی جانب سے گنیش کی مورتی کی پوجا کے بعد تین پولیس ملازمین کو معطل کردیا گیا ہے۔ ضلع کے ایس پی یشودھا ونتاگوڑی نے انسپکٹر ادیویشا گڑی کوپا، پی ایس آئی کامنا اور ہیڈکانسٹیبل مریپا ہوسامنی کو معطل کرنے اور گنگاوتی سٹی پولیس اسٹیشن سے اٹیچ کرنے کا حکم صادر کیا۔

متعلقہ خبریں
کمیشن نے چامراج نگر سیٹ پر دیا دوبارہ پولنگ کا حکم
سعودی عرب میں لڑکی سے غیر اخلاقی حرکت پر ہندوستانی شہری گرفتار
نازیبا سلوک پر اسسٹنٹ ٹیچر معطل
ویڈیو: چنگی چرلہ میں مسجد کے سامنے شرانگیزی۔ دوسرے دن بھی امن درہم برہم کرنے کی کوشش
کرناٹک قانون ساز کونسل میں متنازعہ مندر ٹیکس بل کو شکست

 حکم میں کہا گیا کہ 3 اکتوبر کو گنیش وسرجن کے دوران ڈیوٹی سے غفلت برتنے پر پولیس عہدیداروں کو معطل کیا جاتا ہے۔ ہندوبھکتوں نے جو ایک گاڑی میں گنیش جلوس نکال رہے تھے، اسے کوپل شہر کی جامع مسجد کے روبرو روکا اور وہاں پوجا کی۔

 پولیس نے بتایا کہ مذکورہ بالا عہدیدار اس ضمن میں احتیاطی اقدام کرنے میں ناکام رہے اور اس واقعہ کی وجہ سے کشیدہ صورتحال پیدا ہوگئی۔ 30 ستمبر کو نوجوانوں کی جانب سے نعرہ بازی اور مسجد کے سامنے خصوصی پوجا کرنے کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

اس ضمن میں 4 پولیس عہدیداروں کے خلاف ایک کیس درج کیا گیا تھا اِس کے باوجود 3 اکتوبر کو ایسا ہی ایک اور واقعہ پیش آیا اور مسلم قائدین نے اس پر سخت اعتراض کیا۔ بعدازاں پولیس ملازمین کی معطلی کے احکام صادر کئے گئے۔

a3w
a3w