تلنگانہ

کے سی آر کو معمولی چوٹ کے بعد اسپتال میں داخل کرایا گیا

تلنگانہ کے سابق وزیر اعلی کے چندر شیکھر راؤ کو ایراویلی میں واقع اپنے فارم ہاؤس پر گرنے سے زخمی ہونے کے بعد حیدرآباد کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے سابق وزیر اعلی کے چندر شیکھر راؤ کو ایراویلی میں واقع اپنے فارم ہاؤس پر گرنے سے زخمی ہونے کے بعد حیدرآباد کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ میں طلبہ کیلئے سائبر سکیورٹی اور مصنوعی ذہانت کی جدید تربیتی مہم کا آغاز
گولکنڈہ قلعہ کے ممنوعہ اراضی کے تحفظ کے لیے اے ایس آئی کو نمائندگی
حیدرآباد میں اسٹیٹ اساتذہ یونین تلنگانہ کی جانب سے دعوۃ الافطار تقریب کا انعقاد
مائنارٹی سب پلان کے نفاذ کا مطالبہ، ایس سی، ایس ٹی، بی سی و مسلم فرنٹ کے وفد کی محمد اظہرالدین سے ملاقات
ٹولی چوکی میں جلسہ یومُ الفرقان کا انعقاد

بھارت راشٹرا سمیتی (بی آر ایس) کے صدر کے کولہے کے فریکچر کا شبہ ہے۔ انہیں جمعہ کی صبح سویرے سوماجی گوڈا کے یشودا اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

کے سی آر کی بیٹی کویتا نے ‘ایکس’ پر پوسٹ کیا کہ انہیں معمولی چوٹ آئی ہے اور وہ اس وقت اسپتال میں ماہرڈاکٹرس کی نگہداشت میں ہیں۔ ” آپ کی دعاوں اور نیک تمناؤں کے ساتھ، وہ جلد ہی بالکل ٹھیک ہو جائیں گے۔ آپ تمام لوگوں کی شکر گزار ہوں،‘‘ انہوں نے لکھا۔

کے سی آر کی اہلیہ شوبھا، بیٹی کویتا اور کچھ بی آر ایس قائدین اسپتال میں موجود ہیں۔

3 دسمبر کو بی آر ایس کے کانگریس پارٹی سے اقتدار کھونے کے بعد کے سی آر سدی پیٹ ضلع کے ایراویلی میں اپنے فارم ہاؤس پر ٹھہرے ہوئے تھے۔

گزشتہ دو دنوں کے دوران، بی آر ایس لیڈر نے پارٹی کے نو منتخب ایم ایل ایز اور دیگر لیڈروں سے ملاقات کی۔ انہوں نے ان لوگوں سے بھی ملاقات کی جو اسی ضلع میں ان کے آبائی گاؤں چنتاماڈاکا اور دیگر مقامات سے بھی فارم ہاؤس آئے تھے۔