مہاراشٹرا

کھڑگےاور راہل  نے بابا صدیقی کے قتل پر رنج و غم کا اظہار کیا

قابل ذکر ہے کہ حملہ آوروں نے کل دیر رات مسٹر صدیقی کو گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔ ان میں سے دو حملہ آور پکڑے گئے ہیں۔

نئی دہلی: کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے،لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی، پارٹی کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال اور کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے سربراہ پون کھیڑا نے نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے لیڈر اور سابق ریاستی وزیر بابا صدیقی کے قتل پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ افسوسناک واقعہ مہاراشٹر میں امن و امان پر بڑے سوال اٹھاتا ہے۔

متعلقہ خبریں
نہ صرف مہاراشٹر بلکہ پورے ملک میں لوگ خوفزدہ ہیں:کجریوال
ملک میں بے روزگاری سے بڑا کوئی مسئلہ نہیں: ملیکارجن کھرگے
ٹاملناڈو ٹرین حادثہ، مرکز پر راہول گاندھی کی تنقید
اتم کمار ریڈی سے راہول گاندھی کا اظہار تعزیت
راہول گاندھی کی انتخابی مہم پر پابندی لگائی جائے: بی جے پی

قابل ذکر ہے کہ حملہ آوروں نے کل دیر رات مسٹر صدیقی کو گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔ ان میں سے دو حملہ آور پکڑے گئے ہیں۔

مسٹر کھڑگے نے کہا، ” غم کی اس گھڑی میں، میں ان کے خاندان، دوستوں اور حامیوں کے تئیں اپنی گہری تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ انصاف کو یقینی بنایا جانا چاہیے اور مہاراشٹر حکومت کو مکمل طور پر شفاف تحقیقات کا حکم دینا چاہئے اور مجرموں کو جلد از جلد سزا ملنی چاہئے۔

مسٹرراہل گاندھی نے کہا، "بابا صدیقی کی المناک موت کی خبر صدمہ پہنچانے والی ہے۔ میری تعزیت اس مشکل وقت میں ان کے خاندان کے ساتھ ہے۔ یہ ہولناک واقعہ مہاراشٹر میں امن و امان کی مکمل خراب صورتحال کو اجاگر کرتا ہے۔ حکومت کو ذمہ داری قبول کرنی چاہئے اور انصاف ملناچاہئے۔ "

مسٹر وینوگوپال نے کہا، "بابا صدیقی کے قتل سے صدمے اور غم و غصے میں ہیں۔ صدیقی نے لگن کے ساتھ لوگوں کی خدمت کی اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کے لیے سخت محنت کی۔ ان کا انتقال ممبئی اور مہاراشٹر کے لوگوں کے لیے بہت بڑا نقصان ہے۔یہ واقعہ مہاراشٹر میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر سنگین سوالات اٹھاتا ہے۔

صدیقی نے کئی مواقع پر اپنی جان کو لاحق خطرات کے بارے میں حکام کو آگاہ کیا تھا اور وائی پلس سکیورٹی کے باوجود انہیں مار دیا گیا ۔ یہ فائرنگ ایک سڑک پر ہجوم بازاروں کے درمیان ہوئی اور یہ ظاہر کرتا ہے کہ مہاراشٹر میں مجرموں کو اب قانون کا خوف نہیں ہے۔ حکمران اتحاد کے رہنما بھی اب دارالحکومت میں محفوظ نہیں ہیں۔ حکمران حکومت کو جواب دینا پڑے گا کہ جب عوامی شخصیات محفوظ نہیں ہوں گی تو عام شہری کیسے محفوظ محسوس کریں گے؟

مسٹر کھیڑا نے کہا، ‘بابا صدیقی کے قتل کے بارے میں سن کر صدمہ پہنچا۔کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے این سی پی لیڈر بابا صدیقی کو ممبئی میں گولی مار کر ہلاک کئے جانے پر حیرت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ناقابل یقین ہے کہ وہ اب نہیں رہے۔