شمالی بھارت

نرسری کے طالبعلم کی تیسری جماعت کے اسٹوڈنٹ پر فائرنگ، اسکول میں افسوسناک واقعہ (ویڈیو)

متاثرہ لڑکا گولی چلتے ہی نیچے بیٹھ گیا جس کے نتیجہ میں سینے یا پیٹ میں گولی لگنے سے بچ گیا‘ تاہم اس کا ہاتھ زخمی ہوگیا اور فی الحال وہ ہاسپٹل میں زیرعلاج لیکن خطرہ سے باہر ہے۔

پٹنہ: بہار کے ضلع سوپال میں آج نرسری جماعت کا ایک پانچ سالہ طالب علم اپنے بیگ میں بندوق لے آیا اور تیسری جماعت کے اسٹوڈنٹ پر فائرکردیا۔ یہ واقعہ ضلع کے تروینی گنج پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع سینٹ جوزف اسکول میں پیش آیا۔ ڈسٹرکٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس(ڈی ایس پی) سیشویادو نے اس بات کی توثیق کی کہ یہ واقعہ صبح تقریباً9بجے اسمبلی سیشن کے دوران پیش آیا۔

متعلقہ خبریں
بہار کو خصو صی موقف کے مطالبہ پر بحث تکرار
امریکہ میں ہندوستانی طالبہ کار حادثہ میں شدید زخمی
پٹنہ میں اپوزیشن اتحاد کا شاندار مظاہرہ
بہار میں راجیہ سبھا کی 6 نشستوں کے لئے اعلامیہ جاری
آیا کمار گیا کمار، چیف منسٹر بہار پر جئے رام رمیش کا طنز

 ذرائع نے بتایاکہ نشانہ بننے والے لڑکے کے فوری بیٹھ جانے کی وجہ سے وہ کم زخمی ہوا۔ متاثرہ لڑکا گولی چلتے ہی نیچے بیٹھ گیا جس کے  نتیجہ میں سینے یا پیٹ میں گولی لگنے سے بچ گیا‘ تاہم اس کا ہاتھ زخمی ہوگیا اور فی الحال وہ ہاسپٹل میں زیرعلاج لیکن خطرہ سے باہر ہے۔

 اساتذہ نے ہتھیاربرآمد کرلیا اور دونوں لڑکوں کے والدین کو طلب کیا۔ بات چیت کے دوران اس ہتھیار کو میز پر رکھاگیا۔ اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے لڑکے کے باپ نے ہتھیار چھین لیا اور اپنے لڑکے کو ساتھ لے کر موٹرسائیکل پر فرارہوگیا۔ ذرائع نے بتایاکہ اسکول انتظامیہ نے پہلے والدین کو بلایا تھا اور بعدازاں پولیس کو اطلاع دی تھی۔

 اس واقعہ کے فوری بعد والدین اور مقامی عوام کی بڑی تعداد اسکول پر جمع ہوگئی اور اسکول کے اندر اورباہر ہنگامہ برپاکردیا۔ ایس پی یادو نے بتایاکہ فی الحال احتجاجی والدین کو پُرسکون کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اور مناسب تعداد میں سیکیوریٹی فورسس کو اس علاقہ میں تعینات کردیاگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس واقعہ کی تحقیقات کررہے ہیں تاکہ یہ پتہ چلایاجاسکے کہ لڑکا اسکول کے اندر ہتھیار لانے میں کیسے کامیاب ہوا۔ یہ ابتدائی تحقیقات ہیں‘ ہم جامع تحقیقات کرتے ہوئے یہ پتہ چلائیں گے کہ یہ لائسنس یافتہ ہتھیارہے یا نہیں۔ بعدازاں مناسب کاروائی کی جائے گی۔

 اس واقعہ کے نتیجہ میں اسکول میں سیکیوریٹی انتظامات کے بارے میں بھی اندیشے پیدا ہوگئے ہیں۔ ایس پی نے بتایاکہ اسکول انتظامیہ کے خلاف بھی کاروائی کی جائے گی۔ سیکیوریٹی کوتاہی سے نمٹاجائے گا۔

a3w
a3w