حیدرآباد

کشن ریڈی، گجراتی آقاؤں کے غلام:ریونت ریڈی

چیف منسٹر نے کہا کہ گنگا اور سابرمتی ندیوں کی صفائی کشن ریڈی کے لئے ایک بڑی کامیابی تھی اور اعلان کیا کہ بی جے پی کے قائدین چاہے کچھ بھی کریں حکومت موسیٰ ندی کو صاف اور ترقی دے کر رہے گی۔

حیدرآباد: چیف منسٹر ریونت ریڈی نے کہا کہ تلنگانہ بی جے پی کے سربراہ جی کشن ریڈی  نے گجرات کے سابرمتی ریور فرنٹ پروجیکٹ کی ستائش کی تھی جس کے لیے 50ہزار لوگوں کو بے دخل کیا گیا تھا، لیکن وہ تلنگانہ میں موسیٰ ریور فرنٹ پروجیکٹ کی مخالفت کررہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
چیف منسٹر ریونت ریڈی نے میڈارم کا دو روزہ دورہ کامیابی کے ساتھ مکمل کیا
شعبہ معدنیات میں مزید اصلاحات، پالیسی ساز فیصلے متوقع : کشن ریڈی
پرگتی بھون میں عثمان الھاجری کی چیف منسٹر ریونت ریڈی اور ٹی پی سی سی صدر مہیش کمار گوڑ سے ملاقات
وزیراعلی تلنگانہ نے داوس میں اہم ملاقاتوں کا آغاز کردیا
ریونت ریڈی کرپشن کے شہنشاہ، تلنگانہ کے مفادات کو نظرانداز کر رہے ہیں: کویتا

 انہوں نے کہا کہ کشن ریڈی اپنے گجرات کے آقاؤں کے غلام اور تلنگانہ کے دشمن بن گئے ہیں جس طرح ایکناتھ شنڈے اور اجیت پوار مہاراشٹرا کے دشمن بن چکے ہیں۔

چیف منسٹر نے کہا کہ گنگا اور سابرمتی ندیوں کی صفائی کشن ریڈی کے لئے ایک بڑی کامیابی تھی  اور اعلان کیا کہ بی جے پی کے قائدین چاہے کچھ بھی کریں حکومت موسیٰ  ندی کو صاف اور ترقی دے کر رہے گی۔چیف منسٹر نے کہا کہ اگر ملک کے عوام کو کانگریس ماڈل کا پتہ چل جائے گا تو گجرات ماڈل ناکام ہو جائیگا۔